بنگلور: بنگلور کے تلک نگر میں ایک حالیہ واقعہ میں، ایک چور نے خاندان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھایا اور منگل کی رات ایس آر کے گارڈن میں ان کے گھر میں گھس کر چور 3.5 کیلو گرام سونا اور 10 لاکھ روپے کی نقدی لے کر فرار ہو گئے جبکہ پورا کنبہ رام نگر میں تھا۔
مکان کے مالک کی شکایت موصول ہونے پر تلک نگر پولس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور جانچ شروع کر دی ہے۔ گھر کے باہر سے سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ منگل کی رات دیر گئے ایک شخص زبردستی گھر میں داخل ہوا تھا۔
حکام فی الحال مشتبہ شخص کی شناخت اور تلاش کے لیے فوٹیج کا استعمال کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ فرانسک ماہرین نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا ہے۔