تلنگانہ کے سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے

حیدرآباد، 07 اکتوبر (یو این آئی) تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے جگدیو پور منڈل میں ہفتہ کو تقریباً 100 بندر پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔ ذرائع کے مطابق بندروں کی موت کی اطلاع مونیگڈپا گاؤں کے کسانوں نے ویٹرنری حکام کو دی جو صبح اپنے کھیتوں میں گئے تھے۔ حکام نے بندروں کی لاشوں سے نمونے اکٹھے کیے تاکہ ان کی موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

Latest Indian news

Popular Stories