بیجاپور، 4 اپریل (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے نکسل متاثرہ سلگیر میں چار خواتین سمیت 19 نکسلیوں نے پولیس اور انتظامیہ کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کملوچن کشیپ نے کہا کہ کل سلگیر میں 400 قریبی گاؤوں نے کمیونٹی پولیسنگ پروگرام میں حصہ لیا۔ اس میں چھتیس گڑھ حکومت کی بازآبادکاری اور ہتھیار ڈالنے کی پالیسی سے متاثر ہو کر چار خواتین سمیت 19 نکسلیوں نے پولیس اور انتظامیہ کے سامنے خودسپردگی کی۔ انہوں نے بتایا کہ حوصلہ افزائی کے طور پر ہتھیار ڈالنے والے نکسلیوں کو دس ، دس ہزار کی مراعاتی رقم تقسیم کی گئی ہے۔
چار خواتین سمیت 19ماؤنوازوں نے کی خودسپردگی




