ملک میں کورونا کے 19500 ایکٹو معاملے

نئی دہلی، 2 جون (یو این آئی) ملک میں کورونا کے ایکٹیو معاملوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1123 معاملوں میں اضافے کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 19509 ہوگئی۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 193 کروڑ 70 لاکھ 51 ہزار 104 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3712 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 509 ہو گئی ہے۔یہ متاثرہ معاملے کا 0.05 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.84 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2584 لوگ کووڈ سے صحت مند ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ 20 ہزار 394 کووڈ سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.74 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 41 ہزار 989 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 85 کروڑ 13 لاکھ 38 ہزار 595 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس جان لیوا وائرس سے پانچ افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 524641 ہو گئی ہے-کووڈ ویکسینیشن مہم میں 193.70 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3712 نئے کووڈ کیس رپورٹ ہوئے اور 2584 لوگوں کووڈ سے شفایاب ہوئے

Latest Indian news

Popular Stories