* ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کے اثرات ابھی ختم بھی نہیں ہوئے تھے کے تازہ خبروں کے مطابق تیسری لہر نے دستک دے دی ہے جس کی وجہ سے عوام میں دہشت بڑھ رہی ہے۔تیسری لہر کو لیکر پہلے ہی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ بچوں کیلئے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ کورونا کے اعداد و شمار پر نظر دوڑائیں تو ریاست میں ہی 90 ہزار سے زیادہ بچے کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔ ایسے میں اندیشہ لگایا جا رہا ہے کہ اگر دو ریاستوں کا یہ حال ہے تو پورے ملک کا کیا حال ہوگا۔ ایسے میں کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ ملک میں تیسری لہر نے دستک دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اگر ہم کرونا کے اعداد و شمار پر نگاہ ڈالیں ، تو ہر بار کی طرح مہاراشٹرا میں تیسری لہر خطرناک ہوتی جارہی ہے۔ مہاراشٹر کے احمد نگر میں صرف مئی کے مہینے میں 9 ہزار بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ بچوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات نے اب محکمہ صحت کے حواس کو بھی اڑا دیا ہے۔ بچوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ، اب سے تیاریاں تیز کردی گئیں ہیں۔ اسی دوران ، تلنگانہ میں مارچ اور مئی کے درمیان 37،332 بچے کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔ملک میں اب کورونا سے ہونے والی اموات میں بھی کمی درج کی جا رہی ہے۔۔۔پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے دو ہزار سات سو تیرہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔پچھلے ایک مہینے میں یہ سب سے کم اموات ہیں۔۔۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایک لاکھ بتیس ہزار تین سو چونسٹھ نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔۔جبکہ اسی عرصے میں کورونا سے دو لاکھ سات ہزار اکہتر افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
کورونا کی تیسری لہر نے دی دستک؟




