کرناٹک : پی یو سی اوّل نتائج 2026 جاری ‘ طلبہ کیلئے آن لائن مارکس میمو دستیاب

کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ اسیسمنٹ بورڈ نے اوّل پری یونیورسٹی کورس (فرسٹ پی یو سی/جماعت دہم) کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج آج 31 مارچ کو باضابطہ طور پر جاری کر دیے ہیں۔ امتحانات میں شریک طلبہ اب اپنے نتائج سرکاری ویب سائٹ result.proed.in پر آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔ بورڈ کی جانب سے تمام کالجوں کے طلبہ کے ڈیجیٹل مارکس میمو بھی اسی روز اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں، جس کے ذریعے طلبہ اپنے حاصل کردہ نشانات کی تفصیلات بآسانی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر جا کر اپنے نتائج چیک کریں اور مارکس میمو ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ رکھیں۔نتائج حاصل کرنے کے لیے طلبہ کو ویب سائٹ پر ” پی یو سی فرسٹ اینول ایگزام ریسلٹ 2026” کے لنک پر کلک کرنا ہوگا، جس کے بعد انہیں اپناSAT/Vismithra رجسٹریشن نمبر، انرولمنٹ نمبر یا سبجیکٹ کمبینیشن کے ساتھ تاریخِ پیدائش درج کرنی ہوگی۔ تفصیلات درج کرنے کے بعد نتیجہ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا، جسے ڈاؤن لوڈ کر کے تمام اندراجات کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے۔بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جو طلبہ اپنے حاصل کردہ نشانات سے مطمئن نہیں ہیں، وہ مقررہ مدت کے اندر ری-ایویلیوایشن یا جوابی پرچوں کی جانچ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اسی طرح ایک یا زائد مضامین میں ناکام ہونے والے طلبہ کو سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کا موقع دیا جائے گا، جن کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ماضی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے یہ امتحانات آئندہ چند ماہ میں متوقع ہیں۔طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اصل مارکس شیٹ کے اجرا تک آن لائن حاصل کردہ مارکس میمو کی پرنٹ شدہ نقل اپنے پاس محفوظ رکھیں۔

Latest Indian news

Popular Stories