بیدر۔10/دسمبر۔بیدر ضلع میں لوکل باڈیز کے ذریعے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے آج یعنی 10 دسمبر کو ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی۔شام 4 بجے تک پرامن طریقے سے منعقد ہوئی۔ جملہ رائے دہی 192 پولنگ بوتھوں پر 99.83 فیصد ر ریکارڈ کی گئی۔بیدر، بسواکلیان، ہلسور، بھالکی‘ اوراد، کمال نگر، ہمنا آباداور چٹگوپہ تعلقہ جاجت سمیت کل 8 تعلقوں میں سے 100 فیصد پولنگ ہوئی۔ باقی چار تعلقہ میں سے صرف ایک فیصد۔ ٹرن آؤٹ 99.83 فیصد رہا۔ جن میں 1,656 مرد اور 1,800 خواتین اپنے رائے دہی کا استعمال کیا۔ بلدیاتی اداروں کی 3,456 رائے دہی ہوئی۔ان میں سے 1,653 مرد اور 1,797 خواتین تھیں۔مردوں کا ٹرن آؤٹ 99.82 فیصد جبکہ خواتین کا ٹرن آؤٹ 99.83 فیصدرہا۔بسواکلیان، بھالکی، کمال نگر اور ہمنا آبادتعلقہ میں 100 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ بیدر تعلقہ میں 99.85 فیصد، ہلسور میں 99.22 فیصد، اوراد میں 99.76 فیصد اور چٹگوپہمیں 99 فیصد نے ووٹ ڈالے گئے۔بسواکلیان تعلقہ میں 285 مرد اور 320 خواتین جملہ رائے دہی 605 ہوئی، بھالکی تعلقہ میں 304مرد اور 336 خواتین جملہ 640 رائے دہی ہوئی، کمال نگر تعلقہ میں 127 مرد اور 153 خواتین ‘ جملہ 280 نے اپنے ووٹوں کا استعمال کیا۔ ہمناآباد تعلقہ میں 206 مرد اور 197 خواتین منجملہ 403 رائے دہندوں اپنے ووٹوں کا استعمال کیا۔بیدر تعلقہ میں 689 ووٹرز میں سے 328 مرد اور 360 خواتین نے رائے دہی کا استعمال کیا۔ہلسور تعلقہ میں 129 ووٹرز میں سے 61 مرد اور 67 خواتین جملہ 128 نے اپنے ووٹوں کا استعمال ۔اوراد تعلقہ میں 409 ووٹروں میں سے 196 مرد اور 212 خواتین کے منجملہ408 رائے دہی کا استعمال کیا، جبکہ چٹگوپہتعلقہ میں 301 ووٹرز میں سے 146 مرد اور 152خواتین جملہ 298 ووٹر سے ووٹ ڈالے۔




