بیدر۔18/اکتوبر۔حالیہ دنوں بارش نے جہاں ہر طرف تباہی مچادی وہیں بید ر میں اکثر نالیوں کی عد م صفائی اور پانی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے۔ چند ایک مقامات پر بہاؤ نہ ملنے سے مکانات میں پانی گھستے ہوئے دیکھا گیا۔ صدر مجلس بید رسید منصور احمد قادری نے کمشنر بلدیہ مسٹر رویندر ناتھ انگڑی،اسسٹنٹ اکزیکیٹیو انجینئرراج شیکھر سیٹھ اور انوائرمنٹ انجینئر مسٹر کامبلے کو متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کرایا۔ جن میں قابل ذکر وارڈ نمبر 11کی ننھی گلی،چوبارہ سے قریب جامع مسجد کے سامنے Blockage،میلور رنگ روڈ پر پانی کا عدم بہاؤ وغیرہ شامل ہیں۔ مشاہدہ کے بعد کمشنر بلدیہ نے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ اس دورہ کے موقع پر ان علاقوں کی عوام نے خود پہنچ کر کمشنر بلدیہ سے اپنی تکالیف کا اظہار کیا۔ سید منصور احمد قادری صدر مجلس بیدر نے اس موقع پر کمشنر بلدیہ کو بتایا کہ گذشتہ سال جون میں پانی کے اسی بہاؤ پر کنڑول کرنے کیلئے چوبارہ تافتح دروازہ ڈرین کو چار گنا بڑا کیاگیا لیکن جامع مسجد کے سامنے تقریبا 20میٹر کا حصہ ویسے بھی چھوڑ دیا گیا جس کی وجہہ سے اس ڈرین کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا اور پھر اس تعمیر کے دوران پینے کے پانی کی پائپ لائن اکھڑ گئی اور گذشتہ 16مہینوں سے نہ دوسری پائپ لائن ڈالی گئی اور نہ وہاں کے مکینوں کو کوئی متبادل فراہم کیا گیا اسطرح وہاں کے لوگ پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں۔ ان سارے مسائل کو بتاتے ہوئے صدر مجلس بیدر نے کمشنر بلدیہ سے اس اُمیدکا اظہار کیا کہ انہوں نے ابھی ابھی عہدے کا جائزہ لیا اورہنگامی طور پر وہ ان مسائل کو حل کریں گے۔
صدر مجلس بیدر جناب سید منصور احمد قادری نے مجلس بلدیہ بیدر کے عہدیداران کے ساتھ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
By y admin




