کرناٹک میں ویکینڈ کرفیو برخاست ۔ بومائی

آج چیف منسٹر کرناٹک مسٹر بسواراج بومائی کی صدارت میں ماہرین اور وزراء کا اعلی سطحی اجلاس طلب کیا گیا۔اس اجلاس میں ریاست میں کوویڈ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مُختلف فیصلے کئے گئے۔اور یہ بھی طئے کیا گیا کہ شدید کوویڈ متاثر مریضوں کا اسپتال میں علاج ہوگا اور ہلکے اثرات والے مریضوں کو ہوم کوارنٹین کیا جائے گا۔اور ریاست میں ویکینڈکرفیو کو برخاست کیا جائے گا۔ اگر صورتحال زیادہ بگڑتی ہے تو ویکینڈکرفیو کے بارے میں سوچا جائے گا۔

Latest Indian news

Popular Stories