پولیس قصوروار بھاجپائی لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے نہیں تیار،وی ایچ پی کررہی ہے احتجاج کی تیاریاں
شیموگہ:۔ہرشاکی میت کے جلوس کے دوران شہرمیں امتناعی احکامات جاری کئے جانے کے باوجود قریب دس تا بارہ ہزار افراد جلوس میں شامل رہے اور پولیس کی تعدادہزاروں میں رہنے کےباوجو د ضلع میں قانونی نظم ونسق بحال رکھنے میں پولیس ناکام رہی اور اس طرح سے ضلع میں امتناعی احکامات کی دھجیائیاں اڑانے میں بھاجپائی لیڈران نے کسی بھی طرح کی کسرنہیں چھوڑی ہے۔آئی پی سی کی دفعہ144 کے مطابق کسی بھی وجہ سے پانچ سے زائد افراد ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے۔کوئی اشتعال انگیز بیان نہیں دے سکتا،کسی بھی طرح کاجلوس نہیں نکالاجاسکتا ۔لیکن کل یعنی ہرشاکی میت کے جلوس کے دوران شہرمیں امتناعی احکامات ہونے کے باوجود مسلسل اشتعال انگیزبیانات جاری ہوتے رہے۔ایشورپا،چنبسپا،کالی مٹھ کا پجاری چکروتی سولی بلے سمیت کئی لوگوں نے اشتعال انگیزی بیانات دئیے،ساتھ ہی ساتھ جلوس کے علاوہ لوگوں پر حملے بھی کئے۔اس سب کودیکھتے ہوئے بھی محکمہ پولیس کی طرف سے کسی بھی طرح کی پیشگی احتیاطی تدابیر اٹھائے نہیں گئے اور نہ ہی جلوس کوروکنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے تھے۔سوال یہ پیداہوتاہے کہ کیا احتیاطی تدابیر،امتناعی احکامات،کرفیوکے احکامات صرف مسلمانوں اور دلتوں کیلئے نافذکئے جاتے ہیں۔اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ ہی موثر جواب دے سکتاہے۔
آج کا انقلاب کے مدثر احمد صاحب کے شکریہ کے ساتھ




