کرناٹک: آنگن واڑی کارکنان نے احتجاج کا انتباہ دیا

بنگلور۔4/مارچ۔ اگر ریاستی حکومت نے آنگن واڑی کارکنوں کے زیر التواء مطالبات کو پورا نہیں کیا تو وہ 7/ مارچ سے دن رات احتجاج کریں گی۔ ریاستی آنگن واڑی ورکرس اور سہائیکا فیڈریشن نے یہ انتباہ دیا ہے۔فیڈریشن کی صدرجیاما نے کہا کہ اس سے قبل جب آنگن واڑی کارکنوں نے احتجاج کیا تھا تو ریاستی حکومت نے کارکنوں کے مسائل کے مستقل حل کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ریاستی حکومت نے ابھی تک اس یقین دہانی کو پورا نہیں کیا۔ اس لیے فیڈریشن نے ایک بار پھر اس مطالبے پر دن رات دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مطالبہ کو لے کر خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر ہلپا اچار کو ایک خط لکھا گیا ہے۔ اگر جمعہ کو پیش کئے جانے والے سال 2022-23 کے بجٹ میں اس مسئلہ پر توجہ نہیں دی گئی تو ریاست کے تمام اضلاع سے آنگن واڑی کارکنان 7 مارچ کو بنگلور پہنچیں گی اور فریڈم پارک میں دن رات دھرنا دیں گی۔قابل ذکر ہے کہ آنگن واڑی کارکنوں کے لیے کئی مطالبات کیے گئے ہیں جن میں سینیارٹی کے معیار پر ماہانہ 21 ہزار روپے تنخواہ، آنگن واڑی میں ایل کے جی اور یو کے جی کلاسز کو شامل کرنا، تمام آنگن واڑیوں کی بنیادی سہولیات کو اپ گریڈ کرنا، آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم شامل ہیں۔.

Latest Indian news

Popular Stories