بیدر۔9/اپریل۔ تشدد، آتش زنی اور ہنگامہ آرائی کرناٹک کے کولار ضلع میں واقع ہوئیں ہیں۔ ملباگل علاقے میں اچانک ہنگامہ اتنا بڑھ گیا کہ لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ کس طرح کچھ لوگ سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر ہنگامہ کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ ہی بھگوا جھنڈا بھی لہرا رہے دیکھے گئے ہیں۔تشدد میں ملوث لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ جلتی ہوئی گاڑی اس کا ثبوت ہے۔ ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہنگامہ پر قابو پایا۔ کرناٹک میں سڑک کے درمیان جلوس کے دوران یہ تشدد کیوں ہوا، اس کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، لیکن تشدد کے بعد پورے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ پولیس تشدد کے مرتکب افراد کی تلاش کر رہی ہے۔
کرناٹک کے کولار میں دو فرقوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں‘ پتھراؤ کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی جس کے بعد پولیس نے یہاں کرفیو لگا دیا
By y admin

- Tags
- Karnataka.



