بنگلورو۔22/اپریل۔ کرناٹک کے ہبلی شہر میں پولیس نے جمعہ کو ایک نوجوان کو اشتعال انگیز ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملزم نوجوان، جس کی شناخت ویربھدرا پاٹل کے نام سے ہوئی ہے، ایک اور نوجوان ابھیشیک ہیرے مٹھ کے ساتھ، جسے پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے، 16 اپریل کو مسجد میں زعفرانی پرچم لہرانے کا ایک متنازعہ ویڈیو بنانے کے بعد، اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔. جس کے بعد اب پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے پہلے ملزم ابھیشیک ہیرے مٹھ کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی گرفتاری کے بعد پرانے ہبلی تھانے میں تشدد ہوا۔




