اساتذہ اور لیکچررز کے تبادلوں کا عمل دوبارہ شروع کرناہے۔ سریش کمار

بنگلور۔4/نومبر(ٹی ایچ جی نیوز بیورو )۔ابتدائی اور ہائی اسکول اساتذہ اور انڈرگریجویٹ کالج لیکچرس کے تبادلوں کا عمل جس نے ریاست میں زبردست الجھن پیدا کردی ہے، ایک بار پھر شروع ہونے والی ہے۔ وزیر برائے پرائمری اور ثانوی تعلیم ایس سریش کمار نے بتایا کہ پرائمری اور سیکنڈری اسکول اساتذہ اور انڈرگریجویٹ لیکچررز کے تبادلے کا عمل ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی میعاد ختم ہونے کے بعد ہی شروع ہوجائے گا۔ چہارشنبہ کے روز بنگلورو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سریش کمار نے کہا کہ انڈرگریجویٹ کالج لیکچررز کے تبادلوں سے قبل اہل لیکچروں کو اس عہدے پر ترقی دی جائے گی۔

Latest Indian news

Popular Stories