ڈاکو گینگ گرفتار ‘ دو بندوقیں، پانچ تلواریں برآمد

بنگلور۔4/نومبر(ٹی ایچ جی نیوز بیورو )۔ٹمکورو پولیس نے دس ڈاکو.ں کے گروہ کو گرفتار کرکے دو بندوقیں، 20 کارتوس، پانچ تلواریں، دو آٹوز، ٹووہیلرس اور کچھ زیورات برآمد کرلئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ وانشی کرشنا نے بتایا کہ 10 اکتوبر کی رات ڈاکو نے والمیکی نگر میں ایک مکان کا دروازہ توڑا اور مکان مالک وشویشور آرادھیا اور اس کی اہلیہ سمترا پر ایک کمرے میں لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ الماری سے 10 لاکھ اور 42 ہزار روپے مالیت کے زیورات، الیکٹرانک سامان لوٹ لیا۔ نیو ایکسٹینشن پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر منی راجو نے آرادھیا کی رہائش گاہ کے باہر رکھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تمام ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ زیورات بیچنے کی کوشش کے دوران وینکٹیش اور گنگادھر پکڑے گئے۔ اس کی اطلاع پر دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

Latest Indian news

Popular Stories