مسلمانان بسواکلیان کی جانب سے سخت سزا دینے اور اس کے پس پردہ شر پسند افراد کی فوری گرفتاری کے مطالبہ کو لے کر آج تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بندرکھے
بسوا کلیان-14/ جون – گذشتہ یوم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نازیبا, الفاظ اور غلط مسیج سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے راجکمار مچگے کو گرفتار کرنے اور سزا دینے کے مطالبہ کو لےکر رات دیر گئے بسواکلیان شہر کے گاندھی چوک پولیس اسٹیشن کے سامنے ہزاروں نوجوانانِ ملّت اور معزز حضرات جمع ہوکر اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا -جس پر پولیس محکمہ نے فوری حرکت کرتے ہوئے ڈی وائی ایس پی سومناتھ کلکرنی, انسپکٹر رگھویندر ٹھکُور, پی ایس آئی امر کلکرنی, رینوکا, رجانّ,اور ملّیکارجن نے کارروائی کرتے ہوئے راجکمار مچگے پر کیس درج کر کے تپرانت بسوا کلیان سے گرفتار کیا اور سخت سے سخت سزا دینے کا تیقن دیا ہے۔




جس پر مُسلم نوجوانانِ ملّت اور معزز حضرات نے پرامن طریقے سے اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔ آج بسوا کلیان شہر میں مسلم تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکزجیسے ترکاری مارکیٹ گوشت مارکیٹ ‘ کرانہ دوکانیں ‘ اور گنج و دیگر ادارے مکمل طور پر بند کرکے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنا جذبہ ایمان کا اظہار کیا ۔ محکمہ پولیس اور انتظامیہ نے بر وقت اس معاملہ کو پر امن طور پر کارروائی کرتے ہوئے بسواکلیان میں امن و امان کی صورتحال کوبرقرار رکھنے میں اہم رول ادا کیا – یہ بات واضح رہے کہ بسواکلیان شہر صوفیوں, سنتوں اور مذہبی حضرات کا امن و سلامتی کا مقام رہا ہے, یہاں ہندو مُسلم مل جل کر کاروبار کرتے ہیں۔ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ گذشتہ روز بھی بہت ہی پر امن طریقے سے درگاہ پیر پاشاہ مسئلہ کو آسان طریقے سے حل کیا گیا –




