کرناٹک میں پی یو سی سالِ دوم کے نتائج 2022 ”ٹاپر لسٹ پر جاری“

بیدر۔18/جون۔ کرناٹک کے پی یو سی PUC سالِ دوم یعنی 12ویں کلاس کا نتیجہ آج 18 جون 2022 کو جاری کیا گیا ہے۔ پی یو سی 12ویں کلاس کا نتیجہ آج11:30 بجے پریس کانفرنس کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔ کرناٹک کا پی یو سی PUC سالِ دوم امتحان 22 اپریل 2022 سے 18 مئی 2022 تک منعقد ہوا۔اس سال پاس ہونے کا مجموعی تناسب 61.88 فیصد ہے۔ لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب 68.72 فیصد رہا جبکہ لڑکوں کا پاس ہونے کا تناسب 55.22 فیصد رہا۔ اس سال 6,83,563 طلباء نے 12ویں جماعت کا امتحان دیا جس میں سے 4,22,966 طلباء نے امتحان پاس کیا۔کرناٹک پی یو سی ٹاپرس 2022۔سائنس کورس میں ریاستی ٹاپرس کے نام اور مارکس اس طرح ہیں: سمرن سیشا راؤ 598-الہام 597-سچیرگ بی 597-سری کرشنا پجاتیا پی ایس 597-گیرو چندن 597-اومکار پربھو 596-محمد قیصر 596-یو ایس ایڈویت شرما 596-گورو چندن 596-میدھا کے ایس پرانک 596۔ویجیتا ناگراج بھٹ 596-سہانا بھٹ 596-ایکشور 596-کامرس کور س میں ریساتی ٹاپرس کے نام اور مارکس اس طرح ہیں:نیلو سنگھ 596-آکاش داس 596-نیہا بی آر 596-مانو ونے کیجریوال 596-ہتیش ایس 595سہانا ٹی آر 595-تقدیس کے 595-سمرتھ وشواناتھ جوشی 595-انیشا مالیا 595-اچل پروین اُلال 595‘آرٹس کورس میں ریاستی طرح کے ٹاپرس کے نام اور مارکس اس طرح ہیں:شویتا بھیماشنکر بھیراگونڈ 594-مادیوالارا سہانا 594-سانیکا روی شنکر 593-نننگنا اگسر 593۔شیوراج 593-جی منیشا 593-ایچ سنتوش 592-پورنیما اجینی 591-سمیر 591-شانتا جی 591-کاویری جگل 591 ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories