جامعہ روضۃ البنات و روضہ مشن اسکول علی باغ بید رمیں منعقدہ جلسہ تہنیت بموقع ایک ہی نشست میں تکمیل حفظ قرآن مجید

حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسمٰعیل علیہ السلام اور حضرت حاجرہ علیہ السلام کے ایمان افروز واقعات سے ہماری زندگیوں میں بھی ایک عظیم انقلاب برپاہوسکتا ہے

بیدر۔16/جولائی۔ایک سال کی مدت میں بارہ سے زیادہ طلباء و طالبات کا حفظ قرآن مجید کی تکمیل کرنا اور اُس میں بھی 3طلباء و طالبات کا ایک ہی نشست میں مکمل قرآن مقدس کو سنانا جامعہ روضۃ البنات و روضہ مشن اسکول علی باغ بیدر کیلئے قابل فخر بات ہے۔ جلسہ تکمیل حفظ قرآن میں شرکت کرنا میرے لئے سعادت مندی ہے ان خیالات کا اظہار بحیثیت صدر جلسہ جناب حافظ سید عمر ہاشمی صدر نشین جامعہ ہاشمیہ بیدر نے جامعہ روضۃ البنات و روضہ مشن اسکول علی باغ بید رمیں منعقدہ جلسہ تہنیت بموقع ایک ہی نشست میں تکمیل حفظ قرآن مجید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے مولانا مفتی سیّدسراج الدین نظامی بانی ناظم و روضہ مشن اسکول کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا اتنے کم عرصہ میں مولانا نے جو کارہائے نمایاں اپنی محنت و دلچسپی سے انجام دے رہے ہیں قابل تحسین ہے۔مولانا مفتی محمد جاوید احمد نظامی امام وخطیب موتی مسجد صدر مدرس جامعہ ہذا نے اپنے پر مغزخطاب میں کہا کہ حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کی راہ میں اپنی تمام دولت قربان کیا اور اپنی چہیتی اولاد کو اللہ کی رضا کیلئے قربانی کیلئے پیش کیا۔ اوراس قربانی پر حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسمعیل علیہ السلام اور حضرت حاجرہ علیہ السلام اللہ کی رضا پر راضی بہ رضا ہوئے اس عظیم واقعہ میں ہمیں سبق ملتا ہے کہ مشکلات میں اللہ پر توکل کرنا،اللہ کی بارگاہ میں مقبول بنادیتا ہے۔مولانا مفتی محمدخواجہ معین الدین نظامی ناظم معھد انوالقرآن بیدر نے کہا کہ آج کا جلسہ بہت ہی زیادہ قابل مبارک ہے کے اس میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا بھی ذکر ہے اور تکمیل حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال حفاظ کرام کو تہنیت بھی ہے۔ انسانی زندگی میں واقعات کا بہت بڑا اثر ہوتاہے حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسمٰعیل علیہ السلام اور حضرت حاجرہ علیہ السلام کے ایمان افروز واقعات سے ہماری زندگیوں میں بھی ایک عظیم انقلاب برپاہوسکتا ہے۔حافظہ و فاضلہ رقیہ فاطمہ معلمہ جامعہ ہذا نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیوں کا تفصیلی احاطہ کرتے ہوئے عظمت قرآن پر خطاب فرمایا۔ آخر میں مفتی سیّد سراج الدین نظامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے تعلیم کا آغاز ماں کے مقدس ترین گود سے ہوتا ہے۔ اگر زندگی کا یہ پہلا مدرسہ باکمال باکرامت بن جائے تو پھر مغربی تہذیب افکار و نظریات سے آنے والی نسل کی بخوبی حفاظت ہوسکتی ہے۔ 2006میں صر ف تین طالبات سے اللہ کی ذات پر توکل کرتے ہوئے اس جامعہ کا آغاز ہوا تھا۔ آج تقریبا 500سے زائد طالبات شعبہ عا لمیت و شعبہ ئ حفظ میں زیر تعلیم ہیں اور اب تک سینکڑوں طالبات عالم کور س مکمل کرکے جامعہ نظامیہ سے اسناد حاصل کرچکے ہیں۔اس سال 12طلبہ وطالبات نے تکمیل حفظ قرآن مجید کیا ہے لیکن ایک طالب علم اور دو طالبہ نے اس سال ایک ہی نشست میں قرآن مجید کی تکمیل کی ہے اس موقع پر تہنیت پیش کی جارہی ہے۔ جامعہ روضۃ البنات بیدر کا ازہر ہند جامعہ نظامیہ حیدر آبادکی بڑی برانچوں میں شمار ہوتا ہے۔یہاں ابتداء سے لے کر کامل (مفتی) تک کا کور س باضابطہ طور پر پڑھایا جاتا ہے۔ اس مو قع پر مولانا مولانا محمد جاوید احمد نظامی،مولانا محمدخواجہ معین الدین نظامی اور دیگر سہ نشین پر موجود تھے۔ تمام مہمانوں اور حافظ و قاری محمد عامر اُستاذشعبہ حفظ و حافظہ عالیہ بیگم معلمہ شعبہئ حفظ جامعہ ہذا کی شال پوشی گلپوشی بکثرت بانی ناظم جامعہ روضۃ البنات کی سرپرستی میں کی گئی۔جلسہ کی کاروائی کا آغاز حافظہ و قاریہ بی بی علیشاہ کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ عالمہتسکین فاطمہ نے حمدباری تعالیٰ، عالمہ سعدیہ انجم نے نعت کا نذرآنہ پیش کیا۔ عالمہ وفاضلہ فرحا مبین معلمہ جامعہ روضۃ البنات نے جلسہ کی کاروائی چلائی۔مفتیہ حناء معاویہ ایم اے عربک عثمانیہ یونیورسٹی نے اظہار تشکر کیا۔ مولانا محمد جاوید احمد نظامی نے پر اثر دعافرمائی۔ مفتیہ عالیہ نکہت ایم اے عربک عثمانیہ نیورسٹی معلہ جامعہ ہذا،حافظ و قاری محمد عامر اُستاذ شعبہئ حفظ جامعہ ہذا، سیّدعامر اُستاذ روضہ مشن اسکول، معلمین ومعلمات،طلباء و طالبات جامعہ روضۃ البنات نے مہمانوں کا والہانہ استقبال اور انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Latest Indian news

Popular Stories