نکھل اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے: کمارسوامی

بیدر۔27/جولائی۔(محمدامین نواز)۔ جے ڈی ایس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا کہ ان کے بیٹے اور پارٹی کے یوتھ ونگ کے صدر نکھل کمارسوامی کمارسوامی اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں امیدوار نہیں ہوں گے۔کمارسوامی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ نکھل کمارسوامی پارٹی کی جیت کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 30-40 اسمبلی حلقوں میں پارٹی کو منظم کریں گے۔ نکھل اسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گے۔ تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ کمارسوامی خود رام نگر سے الیکشن لڑ سکتے ہیں اور اپنی چننا پٹن سیٹ نکھل کے لیے چھوڑ سکتے ہیں۔ ان کی اہلیہ انیتا کمارسوامی جو اس وقت رام نگر کی نمائندگی کر رہی ہیں الیکشن نہیں لڑ سکتی ہیں۔ پارٹی کے کچھ لیڈروں کے مطابق نکھل منڈیا سے اگلے لوک سبھا الیکشن لڑنے اور جیتنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔دراصل نکھل کمارسوامی منڈیا سے 2019 کے لوک سبھا انتخابات ہار گئے تھے۔ بی جے پی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سسم لتا امبریش نے انہیں بڑے فرق سے شکست دی۔ جے ڈی ایس نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات کانگریس کے ساتھ اتحاد میں لڑا تھا، کیونکہ اس وقت دونوں جماعتوں کی مخلوط حکومت اقتدار میں تھی۔بنگلور۔ یشونت پور، ماگڈی اور منڈیا اضلاع کے مدور اور سری رنگا پٹن اسمبلی حلقوں کے کارکن جے ڈی ایس یوتھ سیل کے صدر نکھل کمار سوامی پر اپنے متعلقہ حلقوں سے اسمبلی انتخابات لڑنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ تاہم ایچ ڈی کمارسوامی نے واضح کر دیا ہے کہ نکھل اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے۔یشونت پور اسمبلی حلقہ سے 2018 کا الیکشن لڑنے والے جاورائی گوڑا نے اس حلقہ سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس لیے مقامی کارکن نکھل کو امیدوار بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کمارسوامی ووکلیگا کے زیر اثر علاقے میں پارٹی کی بالادستی کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے دوبارہ جیتنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے وہ نکھل کو اسمبلی کے بجائے لوک سبھا انتخابات میں اتارنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories