کووڈ: 24 گھنٹوں میں 1425 نئے کیسز

بیدر۔27/جولائی۔(محمدامین نواز)۔ گزشتہ ایک دن میں ریاست میں کوویڈ کے 1,425 نئے کیسز سامنے آئے اور 1,459 لوگوں نے کورونا وائرس کو شکست دی۔ محکمہ صحت کی جانب سے کوویڈ سے ایک موت کی تصدیق کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد 40,092 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں اب 8,861 مریض کوویڈ کے زیر علاج ہیں اورگذشتہ یوم کوویڈ ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح 6.15 فیصد رہی۔بنگلور شہر میں کوویڈ کے 1,198 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہر میں 7504 مریضوں کا علاج جاری ہے۔میسور ضلع میں کوویڈ کے 53 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ بنگلور دیہی ضلع میں 19 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، ضلع ٹمکورو میں 18، دھارواڑ ضلع میں 17، بلاری ضلع میں 15، ضلع وجئے پور میں 12 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں، محکمہ صحت نے ریاست میں کل 23,150 نئے نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں 9,335 ریپڈ اینٹیجن اور 13,815 RT-PCR ٹیسٹ شامل ہیں۔ 85,475 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔

Latest Indian news

Popular Stories