کرناٹک میں بی جے پی کارکن کے قتل کے بعد تیجسوی سوریا متنازعہ بیان

بیدر۔29/جولائی۔(محمدامین نواز)۔ بی جے پی یووا مورچہ کے صدر اور بنگلورو ساؤتھ کے ایم پی تیجسوی سوریا کے اس بیان نے تنازعہ کو جنم دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کیا ہر کسی کو سیکورٹی گارڈ فراہم کیے جا سکتے ہیں۔یہ بیان کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع کے بیلارے میں بی جے پی یوا مورچہ کے لیڈر پروین نیتر کے قتل کے پس منظر میں آیا ہے۔سابق وزیر اور اُلال اسمبلی حلقہ سے کانگریس ایم ایل اے یو ٹی قادر نے سوریا کو بیان دینے پر طعنہ دیا اور کہا کہ اس سے ان کی ناپختگی ظاہر ہوتی ہے۔ قادر نے کہاتیجسوی سوریا حکمراں پارٹی سے ہیں، سوال کر رہے ہیں کہ کیا سب کی حفاظت ممکن ہے؟ یہ آپ کی نااہلی اور بے بسی کو ظاہر کرتا ہے۔ عوام تمام پیش رفت کو دیکھ رہے ہیں۔دریں اثنا سوریا کا ایک مبینہ آڈیو کلپ جس میں کہا گیا ہے کہ اگر موجودہ حکومت کانگریس کی طرف سے چلائی جاتی تو پتھراؤ کیا جا سکتا تھا۔ لیک ہونے والے کلپ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا ”سوریہ ایک طویل عرصے سے ایک منصوبہ بند سازش رچ رہا ہے۔ انہوں نے براہ راست بتایا ہے کہ ان کی پارٹی کے کارکنوں کو کیا کرنا چاہئے؟بی جے پی کارکن نیتر کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے سوریا نے کہا تھا کہ ادے پور میں کنہیا لال کو ان لوگوں نے قتل کیا جو ان کی دکان پر گاہک کے روپ میں آئے تھے۔ کیا ہم ریاست میں ہر ایک کو سیکورٹی گارڈ فراہم کر سکتے ہیں؟سوریا نے کہا ایک تنظیم کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پروین کے خاندان کے تئیں حساس رہیں۔ ان کا ایک 9 ماہ کا بچہ ہے۔ پروین کی فیملی کہاں جاتی ہے؟ ہندو کارکنوں کے گلے کاٹنے والوں کو کیا یہ پیغام نہیں دیا جائے گا کہ ہندو سماج مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے؟انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس کیس کو قتل کے بجائے دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر دیکھا جانا چاہئے اور UAPA کی دفعات لگائی جانی چاہئے۔

Latest Indian news

Popular Stories