کھیل کے اُفق پرشاہین کی بلند پرواز

بیدر۔31/اگست۔(محمد امین نواز)۔جس طرح نصابی تعلیم ذہنی صلاحیتیں اور بہتر کردارپروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی طرح جسمانی تعلیم نوجوانوں میں نظم ونسق، احساس ذمہ داری اور قائدانہ صلاحیتوں کے لئے راہ ہموار کرتی ہے۔شاہین ادارہ جات بیدر تعلیمی میدان میں ایک انقلاب برپا کیا ہے وہیں شاہین ادارہ جات بیدر کے طلباء نے کھیل کے میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔بیدر تعلقہ سطح کے دسہرہ اسپورٹس میں شاہین ادارہ جات بیدرکے طلباء نے تمام کھیلوں میں بہتر کھیل کا مُظاہرہ کرتے ہوئے دسہرہ اسپورٹس کے تقریبا16کھیلوں میں پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔شاہین ادارہ جات بیدر کے طلباء جن کھیلوں میں پہلا مقام حاصل کیا وہ اس طرح ہیں ہاکی‘فٹبال‘کبڈی‘ویلی بال‘تھرو بال‘باسکیٹ بال‘ بال بیاٹمینٹن‘جیولین تھرو‘ڈسکس تھرو‘شارڈ پُٹ‘ٹیبل ٹینس‘ شٹل بیاڈ مینٹن‘رننگ 4X400میٹر‘رننگ 4X100میٹر‘رننگ800میٹر ہیں۔اس طرح شاہین ادارہ جات بیدر کے طلباء کے بہتر کھیل کے مُظاہرہ و ریکارڈساز کامیابی پر شاہین ادارہ جات کے انتظامیہ کی جانب سے شاہین ادارہ جات کے اسپورٹس کوچ محمد عبدالرحیم فزیکل ڈائریکٹر‘صدام فزیکل ڈائریکٹر‘عبدالقادر فزیکل ڈائریکٹر اور بھیم فزیکل ڈائریکٹرکو مبارکباد دیتے ہوئے طلباء کی حوصلہ افزائی اور ان کے بہتر کامیابی پر ان کے روشن مستقبل کیلئے دعا کی۔تعلقہ سطح پر دسہرہ اسپورٹس کے کھیل کود میں شاہین ادارہ جات بیدر کے طلباء کے بہتر کھیل کے مُظاہرہ پر بیدر کے رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان سابق ریاستی وزیر اسپورٹس و امپائرمنٹ نے نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے طلباء سے ملاقات کی اور انھیں مبارکباد پیش کی۔

Latest Indian news

Popular Stories