کرناٹک میں بھارت جوڑو یاترا’ میں شاندار استقبال

کرناٹک۔ کرناٹک میں ‘بھارت جوڑو یاترا’ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پدیاترا آج اوٹی-کالیکٹ جنکشن سے شروع ہوئی ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ایوان کو چلنے نہیں دیا جاتا، احتجاج کرنے پر اپوزیشن کو حراست میں لے لیا جاتا ہے۔ تو ایسے وقت میں ہمارے پاس یہی راستہ ہے، ہزاروں کلومیٹر۔ پیدل چل کر عوام کے درمیان جانے کا راستہ ہے۔ ہمیں اس راستے پر چلنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ راہل گاندھی نے مزید کہا جمہوریت میں مختلف ادارے ہوتے ہیں۔ میڈیا ہے، پارلیمنٹ ہے۔ یہ تمام راستے اپوزیشن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ میڈیا میں ہماری بات نہیں کی جاتی، پارلیمنٹ میں بولنا ہو تو وہاں ہمارا مائیک بند کر دیا جاتا ہے۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ کرناٹک میں 511 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

یہ سات پارلیمانی حلقوں اور 20 اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں گنڈلوپیٹ، ننجن گڈ، میسور، منڈیا اور میلکوٹ میں ریلی نکالی جائے گی۔ یہ میلوکوٹ کے رنگناتھ پور کے راستے وسطی کرناٹک کے چتردرگہ ضلع میں داخل ہوگا۔ یہ دوسرے مرحلے میں اوبالاپور سے بیلاری ضلع کے راستے رائچور میں داخل ہوگا۔ امید ہے کہ کانگریس یاترا کے ذریعہ ریاست میں اپنی زمین مضبوط کرے گی۔

Latest Indian news

Popular Stories