ایس آئی او بیدر یونٹ کی جانب سے اسٹوڈنٹس کانفرنس کا انعقاد

بیدر۔یکم/ نومبر۔محمد صلاح الدین فرحان پی آر سکریٹری ایس آئی او بیدر یونٹ کی اطلاع کے مطابق اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے 40 سال مکمل ہونے پر بیدر یونٹ کی جانب سے 30 اکتوبر کو نظام فنکشن پیالیس بیدر میں اسٹوڈنٹس کانفرنس بعنوان ”ایک روشن مستقبل اور انسانیت کی بہتری کے لیے یکجہتی کو فروغ دینا“ منعقد ہوا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لئیق احمد خان عقیل اسسٹنٹ سکریٹری JIHسابق CAC ممبر ایس آئی او آف انڈیا نے کہا کہ اس تیز رفتار کمیونیکیشن کے دور میں اس دنیا کے اندر آنے والے بہت سے معاملات اس کے اپنے ہتھیلی میں موجود ہے۔ہمیں سوشل میڈیا میں آنے والی ہر خبر کو بغیر تحقیق کے دوسروں تک نہ پہنچائیں۔اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ہمیں ٹسٹ کے لیے بھیجا ہے۔ ہم انسانیت اور خیر کا راستہ اختیار کرے اور اسے نافذ کرنے کی کوشش کریں۔ آصف علی سابق CAC ممبر ایس آئی او آف انڈیا نے کہا کہ اللہ نے جس کو جتنی صلاحیتیں دی ہیں، اسی کے مطابق اس سے حساب لے گا۔جس نے اپنی خوبیوں کو پروان چڑھایا وہ کامیاب ہو گیا۔اپنی خوبیوں کو بڑھانا اور اپنی خامیوں کو نکال پھینکنے کا نام تزکیہ ہے۔ہر انسان ایک جیسا نہیں ہے۔ sio فرد کو نکھارتی ہے اور سنوارتی ہے۔سماج کے لیے ایک بہترین انسان تیار کرتی ہے۔حمزہ معظم سابق ZAC ممبر ایس آئی او آف انڈیا نے کہا کہ آرگنائزیشن ہماری صلاحیتوں کو پروان چڑھاتا ہے۔ آرگنائزیشن میں ہمیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پلیٹ فارم ملتا ہے۔sioسے جڑنا ہے اور اپنی آخرت بنانا ہے۔ فرقان نے ترانہ پیش کیا۔ابو البیان صدر ایس ائی او بیدر یونٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ جوہر کاشف یونٹ سکریٹری ایس آئی او بیدر نے کلمات تشکر ادا کیا۔عبد الحکیم کی تلاوت کلام اللہ سے کانفرنس کا آغاز ہوا۔شہ نشین پر عبد الستارانجینئر امیر مقامی بیدر، محمد عارف الدین، آصف بھالکی ضلع صدر ایس آئی او، رفیق اور دیگر موجود تھے۔ عبد العلیم نے نظامت کے فرائض بحسن وخوبی انجام دیا۔دو سو سے زائد طلبہ نے کانفرنس میں شرکت کی۔

Latest Indian news

Popular Stories