بیدر۔یکم/ دسمبر۔(محمدامین نواز)۔ یہ پروگرام مدارس کے نظامِ تعلیم کو سمجھنے کیلئے منعقد کیا گیا ہے۔مدارس میں رائج نظامِ تعلیم کے مسائل و مشکلات کیا ہیں ان کو آپ سے سننے اور اس کا حل ڈھونڈنے کیلئے ہم ایک جگہ جمع ہوئے ہیں تاکہ اس ملک میں مدارس کی اہمیت و افادیت کو محسوس کرایا جاسکے۔ان خیالات کا اِظہار ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر یہاں شاہین کیمپس شاہ پور گیٹ بیدر میں منعقدہ دو روزہ آل انڈیا ایجوکیٹرس سمیٹ کے افتتاحی اجلاس میں اسقبالیہ خطاب میں کیا۔انھوں نے کہا کہ حفاظ کرام کے تعلق سے ایک کمزور تصور کا ذکر کا ذکر کیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ انھیں ٹیلر اور کارپینٹر بنادو تاکہ یہ امامت کے ساتھ کچھ کمانے کے لائق بھی بن سکیں۔شاہین ادارہ جا بیدر کے چیئرمین نے کہا کہ یہ غلط تصور ہے اگر بچہ حافظ ہے تو اسے ڈاکٹر بننا چاہئے اس کو آفیسر بننا ہے،اس کو انجینئر بنانا ہے۔ان کو اللہ نے زبردست ذہانت دی اس لئے ان کو اعلی تعلیم دیں تاکہ وہ کسی بڑی کمپنی اور فرم کے منتظم بن سکیں۔اچھے تاجر بن سکیں، کامیاب شہری بن کر ملک کا نام روشن کریں۔ یہ قیمتی ہیرا ہیں ان کو نکھار کرمعاشرہ کیلئے قیمتی بنانے کی زبردست ضرورت ہے۔ اور اس کا امکان بھی ہے۔شاہین نے تقریبا 12سال پہلے حفاظ پر توجہ دی اور آج سینکڑوں حفاظ ڈاکٹر بن گئے، انجینئر بن گئے، پروفیسر بن گئے۔ اس وقت پانچ سو حفاظ کرام شاہین کیمپس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور پورے ملک میں اس کی شاخیں قائم ہورہی ہیں بنگلور، سری رنگا پٹن میں، لکھنؤ میں اور مظفر نگر اور حیدرآبادمیں کامیابی کے ساتھ آغاز ہوچکا ہے۔اس موقع پر افتتاحی خطاب کرتے ہوئے جناب سید محمد بارے فاؤنڈر بیریز گروپ بنگلور نے بتایا کہ تعمیر ِذات پرزور دیا اور کہا کہ ملک کا غیر مسلم آپ کے کردار کو دیکھے گا اس لئے اس پر توجہ دیجئے۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد معرفتِ ذات ہے یہ انسان اور اس کی ذات کے درمیان ایسا پُل ہے جس کے قائم ہونے سے انسان کی شخصیت کی تجدید اور نکھار کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور پھر انسان کی شخصیت روحانیت کی منازل طے کرنا شروع کر دیتی ہے چونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جس نے اپنے نفس کو پہچانا اس نے اپنے ربّ کو پہچانا۔ ایک بشر جب تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر خودگر اور خود گیر شخصیت کا حامل ہو جاتا ہے تو پھر اسکی ماحول سے مکالمے کی راہ بھی ہموار ہو جاتی ہے۔ اسکے بعد انسان تخلیق و تجدید کا ایک قابل فخر سرچشمہ بھی بن کر اُبھر سکتا ہے۔ ایسے تعلیم یافتہ افراد مہذب معاشروں کو جنم دیتے ہیں اور پھر پڑھے لکھے معاشروں کے گلستان میں پُرمہک پھول کھلتے ہیں۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے پروگرام شریک مولانا مقصود عمران رشادی بنگلورنے اپنے خطاب میں تفصیل سے شاہین کے مقاصد واضح کیا اور کہا کہ یہ تعلیم ضروری ہے اور حفاظ کرام و علماء کرام کو تعلیم کے اعلی معیار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور باکردار افراد کی ضرورت ہے۔مہمانِ خصوصی شریک جناب احسان الحق چترویدی نے کہا کہ سیرت رسول ﷺ سے سیکھنے کا مشورہ دیا۔رسول اللہ کی تعلیم سے ہماری زندگیوں بدلیں۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم ہی ایک ایسا درخت ہے جس کی چھاؤں ہم سب ایک میسر ہوتی ہے مگر‘ہم تعلیم سے بیرہ ور ہورہے ہیں‘تعلیم انسانیت کا پیغام دیتی ہے،ترقی کی منازل تک پہچاتی ہے‘دین اور دنیا کی ترقی کا باعث ہوتی ہے۔اس موقع پر مولانا حبیب اُ للہ مدنی نے تفصیل سے دیوبند کی تحریک کا تعارف کرایا اور اس بات کو واضح کیا کہ میرے مدرسہ میں بچے اسکول کی تعلیم ایک ساتھ ہوسکتے ہیں یہ امتزاج ہم نے کیا ہے۔دونوں تعلیم کو ایک ساتھ ہوسکتے ہیں،یہی کوشش ہر مدرسے کو کرنی چاہئے۔مولانا طاہر مدنی سابق ناظم جامعۃالفلاح نے اپنے خطاب میں مدارس کے سامنے درپیش چیلنجز کا ذکر کیا اور فرمایا کہ آج مدرسوں کو قانونی مطالبات کو پورے رکھنے چاہئے تاکہ مشکلات نہ پیدا ہوں۔اسی طرح انھوں نے کہا کہ مدرسوں کے نصاب میں ارتقاء ہونا چاہئے۔عصری تقاضوں کا لحاظ ہو۔ مدارس کا قیام اس لئے ہوا کہ ملت محفوظ رہے۔ اور دعوت کا کام جاری رہے۔اس لئے ہمیں ایسے فارغین تیار کرنا چاہئے۔ اساتذہ کی تربیت بھی بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک تجویز رکھی کہ اسکول کے بچوں کیلئے جز وقتی تعلیمی کام کریں اور ہاسٹل بنائیں مدارس کیلئے ایک بڑا موقع خدمتِ خلق کا ہے اور اس کے ذریعہ ملک و ملت کی خدمت بھی ہوگی اور اعتماد بڑھے گا اور غلط فہمیوں کا ازالہ ہوگا۔ مولانا عبدالرشید مفتاحی نے اپنے پُر مغز خطاب میں مدرسوں کے فارغین کی معاشی صورتحال پر بات کی۔انھوں نے بتایا کہ مدارس کو اپنے فارغین کا جائزہ لینا چاہئے کہ وہ کہاں ہیں اور کیا کررہے ہیں۔افسوس بے شمار ضائع ہورہے ہیں اس پر غور و فکر کی شدید ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ شاہین ادارہ جات بیدر کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ حافظ و عالم کیلئے فکر مند ہیں اور ان کو اعلی تعلیم دینا چاہتے ہیں۔ہم بھی اس پیغام کو عام کریں گے۔ پروگرام میں شریک تمام مہمانانِ خصوصی کو تہنیت پیش کرتے ہوئے شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے مومنٹو پیش کیا گیا۔پروگرام کا آغاز قرا ء ت کلام پاک سے ہوا۔شہ نشین پر جناب عبدالحسیب منیجنگ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر موجود تھے۔
آل انڈیا ایجوکیٹرز سمٹ 2022 کا افتتاحی پروگرام کا عظیم الشان پیمانے پر کامیاب انعقاد
By y admin




