کرناٹک: سڑک حادثے میں انجینئرنگ کے تین طالب علم ہلاک ہوگئے۔

بیدر۔11/دسمبر۔ کرناٹک کے شیموگہ میں اتوار کی صبح ایک کار اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں انجینئرنگ کے تین طالب علموں کی موت ہو گئی اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔یہ واقعہ صبح 5 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب کار دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے کالا پور کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار افراد کی عمر 20-21 سال تھی جو شیموگہ سے داونگیرے واپس جا رہے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت کارتک، وویک اور موہن کے طور پر ہوئی ہے۔ شدید زخمی ردریش اسپتال میں زیر علاج ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories