آج بیدر میں بڑے پیمانے پر روزگار میلہ

بیدر۔3/جنوری۔عبدالمنان سیٹھ فاؤنڈیشن کی جانب سے چہارشنبہ یعنی آج4 جنوری کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک شہر کے شاہ پور گیٹ کے قریب شاہین نگر میں ایک بہت بڑا جاب میلہ منعقد کیا گیا۔جس میں معروف لمپنیاں ریلائنس ریٹیل لمیٹڈ،ٹاٹا میکرو پولو لمیٹڈ،ٹویوٹا (کرلوسکر)،الیکٹرک موبلٹی سروسز، اپولو فارمیسی لمیٹڈ،اے سی سی سیمنٹ،آئی سی آئی سی آئی بینک،ایس بی آئی بینک،ٹاٹا کیپٹل فائنانس لمیٹڈ، یازاکی انڈیا لمیٹڈ سمیت 100 کمپنیاں جاب میلے میں شرکت کرنے جا رہی ہیں۔کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے نائب صدر عبدالمنان سیٹھ نے کہا کہ میلے میں ایس ایس ایل سی سے لے کر ماسٹرز ڈگری تک کے ہزاروں امیدواروں کو ان کی اہلیت کے مطابق مختلف نوکریاں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 8 ہزار امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔یہ میلہ بیدر ضلع کے بے روزگار امیدواروں کی مدد کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔زیادہ تر امیدواروں نے میلے سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories