بیدر۔20/جنوری۔رجسٹرار کرناٹک اردو اکادمی کی کے بموجب کرناٹک اردو اکادمی نے اردو کی فروغ کے لئے ثقافتی و ادبی پروگرام،اردو کتابوں کی تھوک خریداری،اردو لائبریریوں کی تجدید کاری، پری پرئمری اردو لرنگ سینٹر اور کرناٹک کے قلمکاروں کو طبی امداد کی خاطراکادمی کی ویب سائٹ سے آن لائن عرضیاں مطلوب کی گئی تھیں۔ موصول شدہ عرضیوں میں درست اور قوائد کے مطابق عرضیاں منظور کی گئیں ہیں اور ان تمام منتخب اداروں کو رقم کی پہلی قسط بھی جاری کر دی گئی ہے۔ اکادمی سے جہاں پہلے صرف ایک یا دو اداروں کو دو دو لاکھ یا پانچ لاکھ جاری کئے جاتے تھے جس کی وجہ سے صرف کچھ اداروں کو ہی فائدہ پہنچ رہا تھا لیکن اب اکادمی نے موصول تمام قابل قبول عرضیوں کو منظوری دیتے ہوئے رقم جاری کی ہے۔ امسال اکادمی نے 41 اردو کتابوں کی تھوک خریداری کی ہے۔ہمیں اعلان کرتے ہوئے بڑی مسرت ہو رہی ہے کہ”آؤ لائبریری چلیں“ پروگرام کو بہت ہی اچھا ردِ عمل ملا ہے اور کل 4 ہائی اسکول اور 2 کالجوں کے طلبہ بہ ہمراہ اساتذہ اکادمی کی لائبریری کو تشریف لائے اور دئے گئے تخلیقات پر طلباء و طالبات نے تجزیہ لکھا۔ ان تمام آئے ہوئے تجزیوں کو جانچ کر ہر ایک گروپ سے بہترین تین طلباء و طالبات کو اول، دوم اور سوم انعام کے لئے منتخب کر کے 26جنوری کو یومِ جمہوریہ کے پْرمسرت موقع پر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اکادمی سے ”صحافت کے مختلف موضوعات پر اردو صحافیوں کے لئے کارگاہ“ پروگرام کا اعلان کیا گیا تھا آن لائن گوگل فارم کے ذریعہ کل 28خواہش مند صحافیوں نے عرضی داخل کی ہے اورکارگاہ فروری میں منعقد کیا جائے گا۔




