بنگلورو۔16/فروری۔ وزیر اعلی بسواراج بومئی جمعہ کو کرناٹک میں اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی حکومت کا آخری بجٹ پیش کریں گے۔ توقع ہے کہ انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بجٹ کے ذریعے ”سب کو خوش“ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔بجٹ کو ”عوام کے حامی” کے طور پر بیان کرتے ہوئے، بومئی نے ماضی قریب میں کئی بار کہا ہے کہ یہ غریبوں، کمزور طبقات، کسانوں، محنت کش طبقوں، خواتین اور نوجوانوں وغیرہ کو زیادہ مدد فراہم کرنے والے پروگراموں پر توجہ مرکوز کرے گا۔ بومائی ریاست کے وزیر خزانہ بھی ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بومائی کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ کا مقصد سماج کے تمام طبقات کو خوش کرنا ہے، اور امکان ہے کہ وزیر اعلیٰ اس بجٹ کے ذریعے حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کریں گے۔




