ہمناآباد میں انتقال پُر ملال

ہمناآباد۔9/مارچ۔(سید رضوان)۔بے انتہاء رنج وغم کے ساتھ یہ خبر پڑھی جا رہی ہے کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سید الیاس مہدی کے والد محترم سید رسول میاں وظیفہ یاب ملازم محکمۂ آرٹی سی ساکن سید گلی کا مختصر سی علالت کے بعد جمعرات کی صبح انتقال پُر ملال ہو گیا، ان کے انتقال کی خبر عام ہوتے ہی ہمناآباد کی معزز شخصیات،سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور دیگر احباب نے مرحوم کاآخری دیدار کیا اور ان کے وارثین کو پُرسہ دیا اور صبر کی تلقین کی۔مرحوم کی نماز جنازہ مسجد مہدویہ دائرہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین مہدویہ قبرستان میں عمل میں لائی گئی، نماز جنازہ و دعائے مغفرت میں کثیر تعداد میں اہلیان ہمناآباد نے شرکت کی۔مرحوم انتہائی شریف النفس تھے اللہ تعالی سے دعا ہے کے وہ مرحوم کی نیکیوں کو شرف قبولیت بخشے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا ء فرمائے اور ان کے وارثین کو بہتر نعم البدل عطا ء فرمائے۔ قارئین اکرام سے بھی گذارش کی جاتی ہے کے وہ مرحوم کی مغفرت کی دعا فرمائیں۔

Latest Indian news

Popular Stories