سی ایم فیض کے الزامات بے بنیاد ہیں۔محمد افسر میاں

ہمناآباد۔10مارچ۔(سید رضوان)۔حلقہ اسمبلی ہمناآباد سے جنتا دل ایس کے اُمیدوار سی ایم فیض نے اپنی رہائیش گاہ پر طلب کر دہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی پر الزام عائد کیا تھا ابھیشک پاٹل کے یوم پیدائش کے موقعپر عوام کو پریشر کو دیا جائے گا ایسی اُمید دلاکر تقریب میں بلایا گیا ہے،ان کا یہ الزام بے بنیاد ہے۔یہ بات صدر بلاک کانگریس کمیٹی محمد افسر میاں نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کے یوم پیدائش کی تقریبات سے قبل رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے ایک پریس کانفرنس طلب کی تھی جس میں کبھی بھی نہیں کہا گیا کے پریشر کو کر تقسیم کیا جائے گا،سی فیض نے یہ بھی کہا ہے کے کتنے کو کر لائے گئے ہیں اس کی تعداد بتلائی جائے،سی ایم فیض نے بھی ساڑیوں کی تقسیم کی ہے کیا انہوں نے کبھی تعداد بتلائی ہے،دس کروڑ کے ترقیاتی کام کے نتیجہ میں یہ کوکر ملے ہیں انہوں نے یہ ایک سنگین الزام ہم پر عائد کیا ہے اس الزام کو ثابت کرنا ہو گا نہیں تو ان کو گاؤں کو چھوڑنا ہو گا ان کو ہمناآباد آ کر کچھ ماہ ہو گئے ہیں ان کو ہمناآباد کے بارے میں کیا معلوم ہو گا،انہوں نے یہ بھی کہا ہے کے کئی خواتین پیدل چل کر جا رہی تھیں اگر ان کے پاس ثبوت ہے تو پیش کریں سوموٹو ایکٹ کے تحت ہم پر ہی کیوں مقدمہ درج ہو سدھو پاٹل اور سی ایم فیض پر بھی ہونا چاہئیے،عوام کی اتنی کثیر تعداد ہمارے ساتھ یہ بات بی جے پی اور جنتا دل والوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے،تقریب میں جو خاتون زخمی ہوئی ہے اس کے علاج کا خرچ ہم اُٹھا رہے ہیں۔ڈی سی سی بنک کے سنگھوں کا قرض معاف ہوگا یہ بات ہم نے ہرگز نہیں کہی ہے یہ الزام بے بنیاد ہے،یوم پیدائش کے دن ہیلتھ کیمپ رکھا گیا خون کا عطیہ کیمپ رکھا گیا وہ کیوں نظر نہیں آ رہا ہے ان کو،تقریب والے دن برقی سربراہی کو منقطع نہیں کیا گیا ہے ہمارے لیڈر راج شیکھر پاٹل کی محبت میں عوام اتنی کثیر تعداد میں آئی تھی۔اس موقع پر رمیش ڈاکوڑگی،بابو ٹائیگر،محمد راحیل خلجی،اُومیش جمگی کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر لیڈران موجود تھے۔

Latest Indian news

Popular Stories