سدارامیا نے بینامی جائیداد کے الزامات ثابت کریں: کمارسوامی

بنگلورو۔14/ڈسمبر۔(ٹی ایچ جی نیوز بیورو)۔ جنتا دل ایس کے لیڈر سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمارسوامی نے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدارامیا کو چیلنج کیا ہے کہ بینامی جائیداد کے الزام کو ثابت کریں۔ اگر سدارامیا یہ الزام ثابت کردیں گے تو وہ سیاست سے سبکدوش ہونے کو تیار ہیں۔سدارامیا نے کمارسوامی پر الزام لگایا تھا کہ کمارسوامی نے اپنی بینامی املاک کو بچانے کے لئے بی جے پی کی حمایت کی۔ پارٹی آفس جئے پرکاش نارائن بھون میں انہوں نے کہا کہ سابق چیف منسٹر سدارامیا کو بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے دس بار سوچنا چاہئے۔اگر وہ واقعتا اتنے ہی قابل سیاستدان ہیں تو پہلے کانگریس سے استعفیٰ دیں اور نئی پارٹی تشکیل دیں اور ریاست کے 4 اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل کریں۔ یہ میرا کھلا چیلنج ہے۔انہوں نے کرناٹک لینڈ ریفارم ایکٹ کی حمایت کی اور کہا کہ سدارامیا کسانوں کو اس قانون سے الجھا رہے ہیں۔سدارامیا کو یہ فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ وی سرینواس پرساد کی سربراہی میں ان کے دور میں قائم کمیٹی نے زرعی اراضی خریدنے کے لئے زرعی لوگوں کو 25 ملین کی آمدنی کی حد بڑھا دی۔ کیا کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے کوئی فیصلہ کیا گیا تھا؟ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب بھی جنتا دل کسانوں کے خلاف کسی بھی فیصلے کی حمایت کرے گی، تو وہ جنتادل کو وسرجت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ لہذا پارٹی کے کسان مخالف فیصلے کی حمایت کرنے کا کوئی سوال نہیں ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories