بنگلور۔7/مئی۔SSLC امتحان کی جانچ کا عمل ختم ہو چکا ہے، اور SSLC کے نتائج کا اعلان 8 مئی کو کیا جائے گا۔کرناٹک اسمبلی انتخابات 10 مئی کو ہونے والے ہیں۔ اس لیے نتائج کا اعلان 8 مئی کو کیا جا سکتا ہے۔SSLC کے امتحانات 15.8.6 اپریل کو ختم ہوئے تھے، SSLC کے امتحان میں 6 لاکھ طلباء نے شرکت کی تھی، اور تقریباً 45 لاکھ جوابی پرچوں کی جانچ کی گئی تھی۔طلباء اپنے نتائج درج ذیل ویب سائٹس پر دیکھ سکتے ہیں: karresults.nic.in اور kseeb.karnataka.gov.in۔
ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان 8 مئی کو کیا جائے گا۔




