بیدر25/مئی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کماکتیل نے کہا کہ کرناٹک میں ‘اخلاقی پولیسنگ’ کو روکنے کے وزیر اعلی سدارامیا کے بیان کے ساتھ کانگریس نے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔کتیل نے نامہ نگاروں سے کہا کہ چیف منسٹر کے بیان کو اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کے منشور کے ساتھ دیکھا جانا چاہئے جس میں بجرنگ دل پر پابندی لگانے کی بات کی گئی ہے۔لوک سبھا کے رکن کتیل نے وزیر اعلیٰ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہندو قوم پرست کارکنوں کے خلاف کسی بھی کارروائی کی مخالفت کرے گی۔ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار کے اس بیان پر کہ پولیس فورس کو بھگوا نہیں کیا جانا چاہئے، کتیل نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کو اپنے مذہب کی پیروی کرنے کی آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ شیوکمار کا بیان کانگریس کی سوچ اور اس کی ‘گندی سیاست’ کی عکاسی کرتا ہے۔ کتیل نے کہا کہ آئینی عہدوں پر فائز لوگوں کو کسی کے مذہبی عقائد پر اس طرح کا تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔




