بنگلور۔24/ڈسمبر۔(ٹی ایچ جی نیوز بیورو)۔ حکومت نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے جمعرات کی رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک اعلان کردہ نائٹ کرفیو کے حوالے سے شام کو اپنا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔ اب ریاست میں نائٹ کرفیو نافذ نہیں کیا جائے گا۔ جمعرات کی شام چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ عوامی احتجاج کے بعد انہوں نے عہدیداروں اور وزراء سے ملاقات کی اور نائٹ کرفیو کے حکم کو واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ واضح ہو کہ چہارشنبہ کے روز بھی حکومت نے نائٹ کرفیو سے متعلق فیصلہ تبدیل کردیا۔ حکومت نے 23 دسمبر بروز چہارشنبہ اور پھر 24 دسمبر کو رات گیارہ بجے سے صبح10بجے کے کرفیو پر عمل درآمد کا اعلان کیا تھا۔ نائٹ کرفیو کے بارے میں حکومت کی الجھن کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ منگل کے روز چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا نے کہا تھا کہ رات کے کرفیو کی ضرورت نہیں ہے۔
کرناٹک میں نائٹ کرفیو نافذ نہیں کیا جائے گا




