اقلیتی بہبود کیلئے 2101 کروڑ روپے مختص

بنگلور۔7/ وزیر اعلٰی سدارامیا جو فاٸنانس کا قلمدان بھی اپنے پاس رکھتے ہیں، انہوں نے ریاستی اسمبلی میں سال 24-2023 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے اپنے بجٹ میں اقلیتوں کے لئے بہت سارے پروگرام اور فنڈس کا اعلان کیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست میں اقلیتی طبقات کی حالت میں سدھار لانے کئی نئے پروگرام جاری کر رہی ہے، اور ان کے لئے خصوصی فنڈس بھی بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں، ان کی حکومت اقلیتی طبقہ کے لئے پرائمری پہلی تا 8 ویں جماعت کے لئے طلباء کے لئے جو پری میٹرک اسکالرشپ پہلے دی جاتی تھی، اسے روک دیا گیا تھا، جس کے نتیجہ میں غریب اقلیتی طبقہ کے طلباء تعلیم سے محروم ہونے لگے تھے، انہوں نے اپنے بجٹ میں 60 کروڑ کا گرانٹ رکھا ہے، اور اس اسکیم کو پھر سے جاری کرنے کا عہد کیا ہے، ریاست کے 62 اقلیتی مرارجی دیسائی رہائشی اسکولوں کو اپ گریڈ کر کے یہاں 6 تا 12 جماعت (پی یوسی) تک تعلیم دی جائے گی، جس سے 13 ہزار طلبا کو فائدہ پہنچے گا، اس اسکیم کے لئے رواں مالی سال میں 30 کروڑ کی رقم فراہم کی جائے گی، اور بچوں کے داخلہ میں اضافہ کیا جائے گا۔50 مرار جی دیسائی اسکولوں میں 12500 افزود طلباء کو داخلہ ملے گا۔ اس پروگرام کے لئے 23 کروڑ کا فنڈ مختص رکھا جارہا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران 10 نئے اقلیتی مرارجی دیسائی رہائشی اسکول شروع کئے جائیں گے۔ مولانا آزاد اسکولوں میں 75 فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں، 22 اسکولوں کا نتیجہ 100 فیصد آیا ہے، ان اسکولوں میں مزید 12500 طلباء کو داخلہ دیا جائے گا، اور ان کا نظام چلانے 23 کروڑ کا فنڈ دیا جائے گا، رواں سال 10 نئے مرار جی دیسائی اسکول قائم کئے جائیں گے۔ ریاست میں موجود 200 مولانا آزاد اسکولوں کے 75 فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔ 22 اسکولوں کا نتیجہ 100 فیصد رہا ہے، ان اسکولوں کا معیار تعلیم بڑھانے مناسب اقدامات کئے جائیں گے، اور یہاں در کار تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ار یو اسکیم کے ذریعہ اقلیتی طلباء کو 2 فیصد سود کے ذریعہ ایک لاکھ روپے سالانہ تعلیمی قرضہ دیا جائے گا۔ سی ای ٹی کے ذریعہ پر وفیشنل کورسوں میں داخلہ لینے والے طلباء اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے، اس پروگرام کے لئے رواں سال 75 کروڑ کی رقم مختص کی جارہی ہے۔ تمام اقلیتی مرارجی دیسائی رہائشی اسکولوں میں لسانی لیاب قائم کرنے 5 کروڑ ، اس اسکیم سے طلباء کو کنڑا اور انگریزی زبان میں مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ رام نگرم، داونگیرا، گلبرگہ اور جنوبی کنڑا میں اسکل ڈیولپمنٹ مائنارٹی تربیتی سنٹرس کے قیام کے لئے 4 کرور مختص۔ اقلیتی پری یونیورسٹی رہائشی کالجوں میں پڑھ رہے اقلیتی کالجوں میں CET, JEE, NEET اور دیگر سنٹرس امتحانات کی تربیت حاصل کرنے 8 کروڑ کا فنڈ۔ اقلیتی طبقہ کے افراد کو آئی ایس کے ایس ایس اور دیگر مسابقتی امتحانات کی کوچنگ کے 10 ماہ رہائشی کوچنگ سنٹرس بنگلور کے حج بھون میں سنٹر قائم کر کے وہاں انہیں مقبول کو چنگ انسٹی ٹیوٹس سے تربیت دی جائے گی۔ بیرونی ممالک کی یونیورسٹیوں میں گریجویشن اور پی جی کورس کو سہولت فراہم کرنے اقلیتی طلباء کو20 لاکھ کا بلاسودی قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ اقلیتی طبقہ کے 10 ہزار بے روزگار نوجوانوں کو خود روزگار اسکیم کے ذریعہ ہنر مند بنانے بینکوں سے قرضہ جن میں 20 فیصد سبسیڈی دی جائے گی، انہیں ایک لاکھ تک کا قرضہ اس اسکیم کے تحت دیا جائے گا۔ یہ سوالمبی نامی نئی اسکیم جس کے ذریعہ بے روز گار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو خود روزگار چلانے 3 لاکھ کا قرضہ جس میں 50 فیصد تک کی سبسیڈی دی جائے گی۔ سابقہ بی جے پی حکومت کے دور میں شادی محل اور کمیونٹی ہا کی تعمیر کے لئے منظوری دینے کے باوجود بہت سارے پروجیکٹ نامکمل رہے ہیں، ایسے 126 نا مکمل شادی محل اور کمیونٹی ہالس کی تعمیر کا کام مکمل کرنے 54 کروڑ کی رقم دی جائے گی۔ اقلیتی کالونی ڈیولپمنٹ پروگرام کے لئے 360 کروڑ کی رقم ریز رو رکھی جارہی ہے۔ جین طبقہ کے مذہبی سنٹرس کی ترقی کے لئے 25 کروڑ کا
گرانٹ۔ ریاست میں کر سچین ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کرنے رواں مالی سال 100 کروڑ کا بجٹ ۔ اوقافی املاک کے تحفظ کے لئے ریاست بھر کے ایسے اوقافی اداروں کی زمین جو موجود ہے، اس کی حفاظت اور ترقی کے لئے 50 کروڑ کی رقم رواں سال دی جائے گی، ریاست میں موجود 40 ہزار سے زائد اوقافی املاک کے تحفظ اور ان کی ترقی پر حکومت خصوصی توجہ دے گی۔ السور گرودوارہ کی ترقی کے لئے 25 کروڑ اور میسور بلاری، گلبرگہ ہبلی کے گرودواروں کے لئے 5 کروڑ کی امدادی رقم دی جائے گی۔

Latest Indian news

Popular Stories