وزیر تعلیم سریش کمار اسکولوں کا دورہ کر رہے ہیں’ یکم جنوری سے کرناٹک میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کالج کھولنے کی تیاریاں

بنگلورو۔31/ڈسمبر۔(ٹی ایچ جی نیوز بیورو)۔یکم جنوری سے کرناٹک میں اسکولوں کے افتتاح کے پیش نظر پرائمری اور ثانوی تعلیم کے وزیر ایس سریش کمار نے کچھ اسکولوں کا دورہ کیا اور کوویڈ۔19 کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کلاسوں کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر نے کلاس روموں میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور پرنسپل اور اساتذہ سے بات چیت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جب کلاس بحال ہوں تو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ریاست میں اسکول اور انٹرمیڈیٹ کالج کھولنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ یہ ادارے مارچ میں کوویڈ۔19 کی وجہ سے بند ہوگئے تھے۔حکومت نے 19 دسمبر کو یکم جنوری سے دسویں اور پری یونیورسٹی II (بارہویں) جماعتوں کے کلاسس کے آغاز کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت 15 جنوری سے PU فرسٹ ایئر کے باقاعدہ کلاسوں کو بحال کرنے اور چھ سے نو کلاس کے طلباء کے لئے ‘ودیاگام’ پروگرام شروع کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories