ویڈیوجرم کی ویڈیوہریانہ کے گڑگاوں اور نوح علاقوں میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد...

ہریانہ کے گڑگاوں اور نوح علاقوں میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد دہلی پولیس چوکس میں

فرید آباد ہریانہ کے گڑگاوں اور ملحقہ علاقوں میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد دہلی پولیس نے قومی دارالحکومت میں جوانوں کا گشت بڑھا دیا ہے۔” حکام کے مطابق اس معاملے میں ابھی تک کوئی باضابطہ حکم جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن حالات بہت کشیدہ ہونے کی وجہ سے ہم چوکس ہیں۔ خبر رساں ایجنسی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایک پولیس افسر نے کہا کہ اس وقت فرید آباد میں 4000 سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہاں بتا دیں کہ نوح اور گڑگاؤں میں پتھراؤ اور تشدد کے دوران دو ہوم گارڈز سمیت کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو جمع ہونے سے روکنے کے لیے اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔

نوح میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کی طرف سے نکالی گئی ’برج منڈل جلبھیشیک یاترا‘ کے دوران تصادم کے بعد یہ تشدد پھوٹا جس میں لوگ مارے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ منگل کے اوائل میں گڑگاؤں میں ایک مسجد کو بھی آگ لگا دی گئی تھی اور نائب امام کو 70-80 لوگوں کے ہجوم نے ہلاک کر دیا تھا۔

error: Content is protected !!