کرناٹک کے وزیر نے آندھرا پردیش کے راشن کی تقسیم کے نظام کی ستائش کی

وجئے واڑہ۔12/اگست۔ کرناٹک ریاست کے فوڈ اینڈ سول سپلائیز کے وزیر کے ایچ منیپا نے آندھرا پردیش حکومت کے عوامی ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) کے تحت راشن کارڈ ہولڈروں کی دہلیز پر موبائل ڈیلیوری یونٹس (ڈور ڈیلیوری گاڑیوں) کے ذریعے پہنچانے کے اقدام کی تعریف کی۔ منیپا جو اپنے ذاتی کام پر وجئے واڑہ میں تھے، گذشتہ یوم اے پی اسٹیٹ سول سپلائی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ منیپا کا خیرمقدم کرتے ہوئے اے پی سیول سپلائیز کے وزیر کروموری وینکٹا ناگیشور راؤ نے مستحقین کی دہلیز پر راشن کی فراہمی کے بارے میں وضاحت کی۔ ایم ڈی یو کا معائنہ کرنے کے بعد منیپا نے کہا کہ وہ ریاست کے چیف منسٹر سے اس معاملے پر بات چیت کے بعد کرناٹک میں بھی ایسا ہی نظام متعارف کرانے کی کوشش کریں گے۔منیپا نے سول سپلائی کے گودام کا بھی معائنہ کیا اور راشن کا ذخیرہ تقسیم کے لیے تیار رکھا۔ انہوں نے عوامی صحت پر زور دیتے ہوئے پائلٹ بنیادوں پر رائلسیما کے علاقے میں باجرا تقسیم کرنے کے اے پی حکومت کے اقدام کی بھی تعریف کی۔ اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ پی ڈی ایس کے تحت فورٹیفائیڈ چاول کی فراہمی لوگوں کو وافر غذائیت فراہم کرے گی، کرناٹک کے وزیر نے کہا کہ دوپہر کے کھانے میں فورٹیفائیڈ چاول پیش کرنے سے اسکول کے بچے زیادہ صحت مند ہوں گے۔

Latest Indian news

Popular Stories