معروف شاعرہ ڈاکٹر قمر سرور کو صدمہ

پربھنی (سید یوسف) ریاست مہاراشٹر کی مشہور و معروف خاتون شاعرہ ڈاکٹر قاضی قمر سرور فاروقی ساکن احمد نگر کے والد محترم ڈاکٹر مولانا قاضی محمد محی الدین فاروقی ملی، ہنگولوی عمر 69 سال ابن مرحوم قاضی محمد امام الدین فاروقی حال مقیم باغبان پورہ، ناسک 12 اگست 2023 سنیچر کے روز سہ پہر تین بجے کے قریب مالیگاؤں کے ایک اسپتال میں رحلت کر گئے – مرحوم نہایت خوش مزاج، ملنسار، اور نیک ولی صفت، متقی پرہیزگار انسان تھے – ان کی نماز جنازہ اور تدفین جہانگیر قبرستان، ناسک میں سنیچر کی شب بارہ بجے کے قریب عمل میں آئی – ان کے نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک تھے – پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک فرزند اور سات دختران شامل ہیں – مرحوم کا آبائی وطن ہنگولی تھا – بعدازاں وہ 50 سال قبل ناسک میں رہائش پذیر ہو گئے تھے – جہاں انہوں نے طب کے زریعے علاج و معالج کرتے ہوئے عوام کی خوب خدمت کیں – انہوں نے معہد ملت، مالیگاؤں سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے عالمیت کی سند حاصل کی تھی – ناسک میں ان کے ہزاروں لوگ چاہنے والے تھے – مرحوم شعبہ صحافت کے زریعے عوامی پریس، عوامی آواز اور ڈسپلن اخبار سے وابستہ رہے – علاوہ ازیں وہ خود کا ایک ہفتہ روزہ اخبار مخدوم، ناسک سے شائع کیا کرتے تھے – مرحوم یہ ہفت روزہ اخبار مخدوم ، احمد نگر کے مدیر اعلیٰ عابد خان دولہے خان کے خسر تھے – اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے – آمین ادارہ بھی ان کے اس غم میں برابر کا شریک ہے –

Latest Indian news

Popular Stories