بیدر۔13/ستمبر۔ ڈسٹرکٹ اسکل ڈیولپمنٹ آفیسر لوکیش نے کہا کہ اگر آپ کوئی بھی کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو آپ صرف اس صورت میں کامیاب ہوسکتے ہیں جب آپ کے پاس مقصد، وقت کی پابندی اور عزم ہو۔ وہ میرٹ ا سکل ڈیولپمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ میں منعقدہ تین روزہ انٹرپرینیورشپ موٹیویشنل ٹریننگ پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ بیدر میرٹ اسکل ڈیولپمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے کیمپئین منجیر بھیمن نے کہا کہ ملازمتوں کی تخلیق اسی وقت ممکن ہے جب مختلف منصوبوں میں پروڈکشن یونٹ بنائے جائیں اور کوئی بھی کاروبار شروع کرنے کے لیے مارکیٹنگ کی مہارت بہت ضروری ہے۔ا نھوں نے کہا کہ اس تربیت کو کاروبار شروع کرنے اور کامیاب ہونے کے لیے استعمال کروں۔ بیدر میرٹ اسکل ڈیولپمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ منیجنگ ڈائریکٹر نوین کمار نے کہا کہ حکومت کی اسکل کرناٹک اسکیم،بے روزگار نوجوان، خواتین کے لیے یہ ایک اچھا پراجیکٹ ہے اور کاروبار شروع کرنے کے لیے ضروری معلومات ایسی ٹریننگ کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پری ا سٹارٹ اپ ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے تب ہی انٹرپرینیور شپ کے تربیتی پروگرام بامعنی انداز میں کامیاب ہوں گے اور کاروبار کو بھی ہموار راستہ ملے گا۔ اس موقع پر چندر کانت اور شیوکمار موجود تھے۔ سائنا بلولی نے پروگرام کو نظامت کی اور تمام شرکاء سے اِظہار تشکرکیا۔




