بیدر۔22/ستمبر۔محترمہ نور جہاں بیگم سی آر پی منیار تعلیم بیدر کے اطلاع کے بموجب حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول بیدر میں منیار تعلیم کلسٹر سطحی پرتیبھا کارنجی پروگرام شاندار پیمانہ پر منعقد ہوا۔جبکہ اختتامی اجلاس محمد معظم صدر مدرس حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول بیدر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارہ جات بیدر، جناب سید اظہر الدین سیکریٹری گاوان ایجوکیشن سوسائٹی بیدر، جناب سید خورشید احمد قادری ای سی او، ڈی ڈی پی آئی آفس بیدر، جناب عنایت الرحمن سندھے سابق ڈی ڈی پی آئی بیدر، جناب حافظ ریاض قریشی ای سی او، بی ای او آفس بیدر، جناب محمد مکرم راجیہ پریشد ممبر ہائی اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن کرناٹک، مولانا محمد مونث کرمانی صدر صفا بیت المال بیدر، جناب اماکانت میثے موظف لکچرر، جناب محمد عارف الدین ضلعی صدر آئیٹا بیدر،محترمہ مہر سلطانہ شاہین ادارہ جات بیدر، جناب دھنرراج گڈمے بی آر سی بیدر، جناب محمد ذاکر مڈ ڈے میل آفسر بیدر، جناب محمد پٹیل و دیگر شہ نشین پر موجود تھے۔ محترمہ نور جہاں بیگم صاحبہ سی آر پی منیار تعلیم نے خطبہ استقبالیہ پڑھا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر، جناب سید خورشید احمد قادری، جناب عنایت الرحمن سندھے، جناب اماکانت میثے نے طلباء و طالبات کو نصیحتیں کیں۔ جناب محمد معظم نے اپنے صدارتی خطاب میں ذہین طلباء کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو زیادہ سے زیادہ زبانیں سیکھنے، کثرت سے سوال کرنے اور حس مزاح کو پروان چڑھانے کی تلقین کی۔ اس پروگرام کی خصوصیت یہ رہی کہ منیار تعلیم کلسٹر میں گذشتہ تین سالوں میں ریٹائرڈ ہونے والے معلمین و معلمات کو تہنیت پیش کی گئی۔ جناب محمد ظہیر الدین بابر صاحب نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دئے۔ محترمہ فریدہ بیگم صاحبہ نے شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں طلباء و طالبات کے لئے مختلف مقابلہ جات کا آغاز ہوا اور کامیاب طلباء و طالبات کو اسنادات سے سرفراز کیا گیا۔ قرأت کے مقابلوں میں شاہین اسکول کے طلباء نے انعام اول حاصل کیا، کوئیز، رنگولی، کلے ماڈلنگ، ڈرائنگ کے مقابلے جات میں ریڈ روذ پبلک اسکول کے طلباء و طالبات نے انعامات اول حاصل کیا۔ نعت،تقریر، فی البدہیہ تقریر، بحث مباحثہ، قوالی، جان پدا گیت کے مقابلوں میں حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے اول انعام حاصل کیا۔دیگر مقابلہ جات میں گورنمنٹ رنگ ریز گلی اسکول، گورنمنٹ گولہ خانہ اسکول، گورنمنٹ منیار تعلیم اسکول، گاوان اسکول، الہدی اسکول، الامین ہائی اسکول، آئیڈیل پبلک ہائی اسکول، ملٹی روز اسکول، این ٹی سی المحبوب اسکول کے طلباء و طالبات نے انعامات حاصل کئے۔ پرتیبھا کارنجی پروگرام کے کامیاب انعقاد پر محکمہ تعلیمات کے ذمہ داران اور مہمانان خصوصی نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ محترمہ نورجہاں بیگم صاحبہ نے گاوان ایجوکیشن سوسائٹی کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون سے پروگرام بحسن و خوبی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔




