امریا، 25 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے اومریا ضلع کے پالی تھانہ علاقے میں ایک کار درخت سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے اس میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی ،مرنے والے تمام افراد سرکاری ملازمت میں تھے پولیس ذرائع کے مطابق شہڈول ضلع کے تین سرکاری اہلکاروں سمیت پانچ افراد کی کل دیر رات موت ہو گئی ہے یہ حادثہ قومی شاہراہ 43 پر شہڈول ضلع کی سرحد سے متصل امریہ ضلع کے ماجھگنوا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ مرنے والے تمام افراد کار میں سفر کر رہے تھے۔ ایک دوست کی سالگرہ کی تقریب سے رات کو شہڈول واپس آتے ہوئے ان کی کار درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی سمیت انسانوں کے بھی پرخچے اڑ گئے۔مرنے والوں میں شہڈول ڈسٹرکٹ منرل انسپکٹر پشپیندر ترپاٹھی، پبلک سروس سینٹر کے ضلع منیجر اونیش دوبے، منریگا انجینئر دنیش سریوان اور دو دیگر پرکاش جگت اور امیت شکلا شامل ہیں۔ ان کے ساتھ کچھ اور دوست بھی واپس آرہے تھے جو دوسری گاڑی میں ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔کلکٹر شہڈول وندنا ویدیہ نے کہا کہ اس خوفناک سڑک حادثے میں ان کے تین افسران کی موت ہو گئی ہے۔ باقی دو کے بارے میں اس کے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے۔




