30 ستمبر و یکم اکتوبر کو شاہین ادارہ جا بیدر میں دو روزہ کل ہند تربیتی ورکشاپ برائے علماء و ائمہ کرام کا انعقاد

بیدر۔29/ستمبر۔زیر سرپرستی حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، زیرصدارت جناب ڈاکٹرعبدالقدیر صاحب چیئرمین شاہین ادارہ جات اورزیر نگرانی مولانا مہدی حسن عینی قاسمی ڈائریکٹرانڈیا اسلامک اکیڈمی دیوبند دو روزہ کل ہند تربیتی ورکشاپ برائے علماء و ائمہ کرام کا زیراہتمام شاہین ادارہ جات بیدر،انڈیا اسلامک ایکیڈمی دیو بند اور بیدر بیٹرمنٹ فاؤنڈیشن و رابطہ ملت ضلع بیدر انعقاد 30 ستمبر و یکم اکتوبر 2023،بمقام العزیز کانفرنس ہال شاہین ادارہ جات شاہ پور گیٹ بیدر کرناٹک میں عمل میں آئے گا۔اس ورکشاپ میں مُختلف موضوعات پر ماہرین کے محاضرات ہوں گے۔ خاص طورپر فکری و تہذیبی ارتداد کی روک تھام کیلئے کام کرنے کے طریقوں پر غور و خوص ہوگا۔ نیز مندوبین علماء کرام کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں 9مُختلف موضوعات پر ڈسکشن اور تبالہ خیال کا بہترین موقع فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ صوبہ کرناٹک کے 40منتخبہ مندوبین علماء کرام کے علاوہ ملک بھر کے مُختلف علاقوں سے60علماء کرام تشریف لارہے ہیں۔ بحیثیت مندوب خصوصی تشریف لاکر درج ذیل عناوین پر پیش کئے گئے محاضرات میں شرکت کریں گے۔کلیدی خطاب فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا ہوگا۔بعنوان ”معا صر میڈیا سے ہمارا ربط کیسا ہو؟“ پرسید تنویر احمد صاحب ڈائریکٹر شاہین کڈز کا خطاب ہوگا۔ بعنوان ”سماجی مسائل اور برادران وطن کے ساتھ ہمارا رویہ کیا ہو“ پرمرزا عبد القیوم بیگ ندوی اورنگ آباد کا خطاب ہوگا۔ بعنوان ”ہندوستان میں الحاد و ارتداد کے خلاف کام کرنے کے طریقے“ پرمہدی حسن عینی قاسمی ڈائریکٹر انڈیا اسلامک اکیڈمی دیوبند کا خطاب ہوگا۔ بعنوان ”نظریاتی کشمکش موجودہ مسلم معاشرہ اور ہماری ذمہ داریاں“پر دانش ریاض صاحب ممبئی معیشت میڈیا کا خطاب ہوگا ”معاصر افکار و نظریات اور کام کرنے کا طریقہ“ پر شعیب حسینی ندوی صاحب منگلور کا خطاب ہوگا۔ بعنوان ”تعلیم سے حلال تجارت تک علماء کرام کے لئے مواقع“ پرسید اظہر صاحب ورنگل کا خطاب ہوگابعنوان ”مساجد کے ذریعہ کیے جانے والے کام اور رابطہ ملت و بیدر بیٹر منٹ فاونڈیشن کی خدمات“پرڈاکٹر عبد القدیر صاحب چیرمین شاہین ادارہ جات بیدر کا خطاب ہوگا۔مختلف میدانوں میں کام کرنے والے علماء کی قانونی رہنمائی ایڈووکیٹ فواز شاہین صاحب دہلی کریں گے۔ بعنوان”سیکولرزم حقیقت کے آئینہ میں“ پر جناب ندیم اختر صاحب میرٹھ کا خطاب ہوگا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!