بیدر۔7/اکتوبر۔بی جے پی کے سوشل میڈیا ونگ اور بی جے پی کے لیڈروں کی جانب سے رکن پارلیمنٹ و سابق صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی راہول گاندھی کا راون سے موازنہ کرنے والے پوسٹر جاری کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج بیدر کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سرکل کے سامنے ضلع کانگریس کمیٹی بیدر کی جانب سے سابق رکن پارلیمنٹ بیدر شری نرسنگ راو سوریہ ونشی کی قیادت میں بی جے پی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ بیدر نرسنگ راو سوریہ ونشی، کے پی سی سی جنرل سیکرٹری گیتا پنڈت چدری، کے پی سی سی کوآرڈینیٹر نثار احمد، بلاک کانگریس کمیٹی بیدر اربن کے صدر چندر کانت ہپل گاوں، پوجا جارج صدر مہیلا کانگریس کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین نے خطاب کرتے ملک میں کانگریس پارٹی اور راہول گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور آئندہ پارلیمانی انتخابات میں انڈیا الائنس کی اقتدار پر واپسی کے امکانات کے باعث بی جے پی اور اس کے قائدین بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر راہول گاندھی کی کردار کشی کررہے ہیں تمام نے بی جے پی قائدین کو آئندہ اس طرح کی بدزبانی سے گریز کرنے کا انتباہ دیا۔بیدر ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے بی جے پی کے خلاف کئے گئے اس احتجاجی مظاہرے میں رکن اے آء سی سی و سابق ایم ایل سی کے پنڈلک راو، نائب صدر ڈی سی سی شرنپپا بلور، جنرل سیکرٹریز ضلع کانگریس کمیٹی احسن کمال پرویز، وینود اپپے، سیکریٹریز جارج فرنانڈیز، سنیل بچن، وشال دوڈی، سابق سیکریٹریز کے پی سی سی شنکر دوڈی، ارشاد پہلوان، صدر بلاک کانگریس کمیٹی اوراد اربن راجکمار ہلبرگے، ڈی سی سی بیدر کی محاذی تنظیموں کے صدور فرید خان، ڈی کے سنجو کمار، گووردھن راٹھور، سچن ملکاپورے، جان ویسلی، رکن بلدیہ بیدر موہن کالیکر، سابق رکن بلدیہ محمود خان درانی، سوشیل میڈیا یس سی سیل کے انچارج رویندرا کے علاوہ کانگریس کے دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے۔




