خود شناسی

قریشی حنا کوثر

یہ سب جوہر ہم میں مخفی ہیں اور ہم ان سے بے خبر!!!
بیج میں مکمل درخت پوشییدہ ہوتاہے.پھل پھول تناشاخیں غرض سبھی کچھ اس ذرا سے بیج میں مخفی ہےایک سرسری نظر سے دیکھنے والے کی سمجھ میں نہیں آسکتا کہ اس ننٌھے سے بیج سے اتنا تناور درخت کیونکر پیدا ہوسکتا ہےوہ شخص نہایت ہی بد قسمت ہے جس کے پاس اعلی قسم کا بیج ہو_ زمین اور آب وہوا موافق ہونگہداشت اور تربیت کا پورا انتظام کرسکتا ہو
پھر محض اپنی نادانی اور بے خبری سے اس بیج سے ایسا مفید درخت حاصل نہ کرے لیکن ایک سمجھدار اور دوہ اندیش شخص جو اس بیج کی خوبیوں سے آگاہ ہے اور جو اس کی قدرو قیمت جانتا ہےاسےبوتاہے دن رات اس کی رکھوالی کرتا اور انجام کار اپنی محنت کا پھل پاتا ہے
وہ نادان شخص جس نے اسے بیکار شۓ سمجھ کر یوں ہی ضائع کردیا تھاجب اس قدر عظیم الشان اورمفیدخلائق درخت کودیکھتاہے تو حیران رہ جاتا ہے اور دست تاسف ملتا ہے کہ ہاۓ بد بختی! میں نے کیوں اس بیج سے فائدہ نہ اُٹھایا_
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدابندےسےخودپوچھے بتا تیری رضا کیا ہے_
اگر میں نے اسے بویا ہوتا تو میں بھی اس سے فائدہ اُٹھاتااُسی کی طرح پھل اورپھولوں سے اس کے ساۓاور لکڑی سے متمتع ہوتا میں اکیلا نہیں بلکہ آئندہ نسلیں بھی اس سے فائدہ اُٹھاتی_
غرض یہ کہ پست خیالی اور دون ہمتی ہمیشہ انسان کی سدٌِراہ رہی ہے اور بڑے بڑے ہونہارانھیں کا شکار ہو کر رہ گۓ ہیں_ وہ اپنے سامنے بلند مقاصد تو رکھ لیتے ہیں لیکن جب مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو سب کچھ چھوڑ کر ایک طرف ہو بیٹھتے ہیں_ اور گوشئہ گمنامی میں زندگی گزارتے ہیں_ انھیں اپنی طاقت پر بھروسہ نہیں ہوتا_ انھیں اس بات کا یقین نہیں ہوتا کہ استقلال اور پیہم کوشش مخالفت کی سخت سے سخت چٹان کو چور چور کرسکتی ہے لوہے کو پگھلا سکتی ہے اور پانی کو پھاڑ سکتی ہے_ ایسے مایوس مریضوں کا بہتر علاج خود شناسی ہے_ ان کوتاہ اندیشوں اور کم ہمتوں کو دکھایا جاۓ کہ بد بختو!جن نا مساعد اور نا موافق حالات کی تم شکایت کرتےہو جن مخالفین سے تم اپنے آپ کو شب وروزگھرا ہواپاتےہو مصائب کےجیسےسربفلک پہاڑ تمھارے لیے سد راہ ہورہے ہیں اور جنھیں دیکھ کر تمھاری کمر ہمت ٹوٹ گئ ہے ان حالات سے بڑھ کر بُرے حالات اور اُن تمھارے مخالفین سے بڑھ کر مخالفین نے تمھارے اسلاف کے جوش عزم کے دریا کا بہاٶ روکنا چاہا تھااب ثابت قدمی کے مجسموں نے اپنی ثابت قدمی سے ان تمام مخالفتوں کی ایک آہ کے برابر پرواہ نہ کی اور سب کو خس وشاک کی طرح بہا دیا
دنیا میں ایسی ہستیاں گزری ہیں جنھوں نے تن تنہا زمانے کے بہاو کو بدل دیا ہے_ اور اپنی زات سے ایک مستقل تاریخ کی بنیاد رکھی_
غرض یہ سب ہماری اپنی ذات کی تفسیر ہے یہ سب جوہر ہم میں مخفی ہیں لیکن ہم ان سے بے خبر ہیںضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ہمیں یقین دلایا جاۓ کہ ہم ایک غیر معمولی ہستی ہیں اور دنیا کا نظام ہم سے وابستہ ہے
ہم اپنے آپ کو حقیر وذلیل نہ سمجھیں بلکہ جوجوہر اور جوخوبی اللٌہ تعالی نے ہم میں رکھی ہیں _ اسے ترقی دیں اور پھر دیکھیں کہ مخالفتیں کس طرح دھواں ہو کر اڑتی ہیں اور کس طرح روکاوٹوں کی سخت چٹانیں رٶئ کے گالے بن بن کر ہوا ہوتی ہیں_
دل مردہ دل نہیں اسے زندہ کر دوبارہ
کہ یہی ہے اُمتوں کے مرض کہن کا چارہ
جب رک گۓتو راستے مسدود ہو گۓ
جب اٹھ گۓ قدم تو ہمیں راستہ ملا

Latest Indian news

Popular Stories