یادگیر :- اکتوبر -طارق مبین کی اطلاع کے مطابق جماعت اسلامی ہند یادگیرکے زیر اہتمام 15 اکتوبر -2023، اتوار شام 6:45 بجے مقام: ویرشیوا کلیان منڈپ گاندھی چوک روڈ، یادگیر میں پروگرام : "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پیغام مہم” منعقد ہے،جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے چنّاریڈی پاٹل تنور ایم ایل اے یادگیرشریک رہیں گے ،جبکہ لال حسین کندگل پروفیسر جامعہ عربی کالج الکل کا بہ زبان کنڑا میں خصوصی خطاب ہوگا۔دیگر مہمانان میں سدپا ہوٹی ضلع صدر کنڑساہتیہ پریشد یادگیر، ہنمے گوڑا بیرانکل آہند لیڈریادگیر،لائق حسین بدل صدر تنظیم المسلمین یادگیر، ڈاکٹر بھیمنا میٹی بانی ڈی ڈی یو ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ یادگیر، چنپا گوڑا موسمبی صدر وشورادھیا سیوا سمتی یادگیر،مریپا چٹےکرضلع کنوینر کرناٹک یادگیر،ملنا داسنکیری ضلع صدر ایس سی کانگریس یادگیر، گوپال تڑی گیری ڈی ایس ایس لیڈر یادگیر، مسٹر سیدپا کولور , ڈی ایس ایس تعلقہ کنوینر، قاضی امتیاز الدین صدیقی صدر رابطہ ملت یادگیر،شیخ عمران سماجی کارکن شریک رہیں گے ۔جلسہ کی صدارت شیخ منہاج الدین حضورضلع رابطہ کار جماعت اسلامی ہند یادگیرفرمائیں گیں،صدر و اراکین جماعت اسلامی ہند یادگیر تمام شہریان یادگیر سے خواہش کرتی ہے کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں ۔




