کے ایس آر ٹی سی(KSRTC) بس اور ٹاٹا سومو کے درمیان زبردست ٹکر، پانچ افراد ہلاک

گدگ: کرناٹک میں پیر کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ گدگ ضلع میں KSRTC بس اور ٹاٹا سومو کے درمیان پیش آیا۔ دونوں گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی چار دیگر افراد شدید زخمی ہیں۔ شدید زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹاٹا سومو کلبرگی سے گجیندر گڑھ کے راستے شیرہٹی فکیریشور مٹھ کی طرف آرہی تھی اور گدگ ضلع کے نریگل قصبے کے مضافات میں کے سی آر ٹی سی کی بس سے ٹکرا گئی۔ اس آمنے سامنے تصادم کی وجہ سے بس میں سوار کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹاٹا سومو میں سفر کرنے والے پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ناریگل پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو حادثے کا شکار گاڑیوں سے نکال کر علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ پولیس مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم خبر لکھے جانے تک مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔ اس حادثہ کے تعلق سے ناریگل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories