کیرالہ کی1200مندروں میں آر ایس ایس کی انٹری پر پابندی
![]()
تروننت پورم:26/اکتوبر(ایجنسی)کیرلا میں ریاستی حکومت کے ماتحت ‘تراونکور دیوسوم بورڈ’ نے ایک ایسا فیصلہ لیا ہے جس نے ہندوتوا تنظیم آر ایس ایس کو ناراض کر دیا ہے- تراونکور دیوسوم بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ آر ایس ایس سے جڑا کوئی بھی شخص اب مندروں میں کام نہیں کرے گا- یعنی مندروں میں آر ایس ایس کی انٹری پر پابندی لگا دی گئی ہے- اس فیصلہ کے بعد ہندوتوا تنظیم نے ریاست کی بایاں محاذ حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ریاست کے مندروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے- دراصل حال ہی میں کیرلا ہائی کورٹ کی طرف سے شری سرکار دیوی مندر کو لے کر ایک حکم جاری کیا گیا تھا- اس میں کہا گیا تھا کہ مندر احاطہ میں اسلحوں کی اجازت نہیں ہوگی- چونکہ آر ایس ایس کی شاخہ مندروں میں لگتی تھی اور آر ایس ایس کارکن اسلحہ کے ساتھ پروگرام منعقد کرتے تھے، اس لیے عدالت نے انھیں مندر سے دور رہنے کا حکم دیا تھا- اب تراونکور دیوسوم بورڈ نے اپنے ماتحت آنے والی سبھی 1200 مندروں میں آر ایس ایس کی انٹری پر پابندی لگا دی ہے-قابل ذکر ہے کہ 20 /اکتوبر کو تراونکور دیوسوم بورڈ کی جانب سے ایک سرکیولر جاری کیا گیا جس میں مندروں میں ‘سرپرائز وزٹ’ کی بات کہی گئی ہے- ساتھ ہی یہ جانچ کرنے کیلئے کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس یا شورش پسند نظریہ والی کوئی تنظیم مندروں میں اپنی شاخہ، اجتماعی پریکٹس، مباحثے یا اسلحہ کی ٹریننگ کر رہے ہیں یا نہیں – سرکیولر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کئی شکایتیں ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ آر ایس ایس اور دیگر گروپوں نے کئی مندروں پر قبضہ کیا ہے- ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم مندروں کی پاکیزگی اور بھکتوں کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں – بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم (آر ایس ایس)رات میں اسلحوں کی ٹریننگ کر رہی ہے-میڈیا رپورٹس کے مطابق تراونکور دیوسوم بورڈ کے ذریعہ جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کے خلاف کارروائی نہیں کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی- سرکیولر میں افسروں کو ایسے اشخاص کی تصویریں ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے جو مندر سے منسلک نہیں ہیں – ان میں سیاسی پارٹیوں کے نشانات اور پرچم بھی شامل ہیں –
![]()