ڈاکٹر شکیب انصاری کی خدماتٍ ادب ناقابل فراموش

گلبرگہ میں شکیب انصاری پر غضنفر اقبال کی کتاب کا اجرا

گلبرگہ:5/ نومبر : ڈاکٹر شکیب انصاری گلبرگہ کے اردو فکشن کے صف اول کے فن کار تھے۔ان کی حیات اور ادبی خدمات پر ڈاکٹر غضنفر اقبال نے نہایت عمدگی سے کتاب مرتب کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار جناب حامد اکمل نے ڈاکٹر غضنفر اقبال کی مرتبہ کتاب ڈاکٹر شکیب انصاری حیات اور ادبی خدمات کی رسم اجرا انجام دینے کے بعد کیا۔تقریب رسم اجرا آزاد ڈگری کالج گلبرگہ کےزیر اہتمام کالج کے ہی احاطے میں آج بارہ بجے دن منعقد کی گئی تھی۔جناب حامد اکمل نے کہا شکیب انصاری نے افسانے اور تبصراتی مضامین منفرد لکھے ہیں ان کی ادبی خدمات نا قابل فراموش ہیں انھوں نے کہا غضنفراقبال گلبرگہ کے ادبی و تہذیبی اثاثے کے تحفظ کا کام سلیقہ مندی سے کررہے ہیں ۔
ڈاکٹر وہاب عندلیب نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا شکیب انصاری گلبرگہ کے معتبر افسانہ نگار اور افسانہ شناس تھے۔ان کی خدماتٍٰ ادب پر غضنفر اقبال نے کتاب محنت اور عرق ریزی سے مرتب کی ہے ان کایہ عمل قابل تحسین اور قابل تقلید ہے ۔
پروفیسر حمید سہروردی بہ حیثیت مہمان خصوصی شریک تقریب رہے انھوں نے اپنی تقریر میں کہا شکیب انصاری مہذب انسان اور اخلاق و اقدار کا اعلی ترین نمونہ تھے۔انھوں نے کہا ان کی تحریریں کے مطالعے سے علم ہوتا ہے کہ وہ کسی قلم کار سے متاثر نہیں تھے بلکہ اپنےآپ سےوہ متاثر رہے حمید سہروردی نے کہا غضنفر اقبال نے ان کے تحریری ادب کو روشنی دی ہے ۔
جناب منظور وقار نے شکیب انصاری پر دلچسپ خاکہ شکیب انصاری: مت سہل ہمیں جانو سنایا جس سے حاضرین تقریب محظوظ ہوئے ۔
جناب واجد اختر صدیقی بہ مہمان اعزازی شریک تقریب رہے انھوں اپنی تقریر میں کہا غضنفر اقبال نے شکیب انصاری پر کتاب شائع کرکے انھیں عمدہ اور سچا خراج عقیدت پیش کیا ہے انھوں نے کہا زبان و ادب میں غضنفراقبال جیسے افراد آج کی ادبی زندگی کے لیے ناگزیر ہیں ۔
ڈاکٹر شکیب انصاری کے داماد محترم ڈاکٹر سید عبدالجاوید نے اس پرمسرت موقع پر کہا تقریب رسم اجرا میں شرکت سے ان کے خسر محترم کے معاصرین سے خوش گوار ملاقات کرنے کا موقع ملا انھوں نے غضنفراقبال کے کتاب کو اہم ترین کام قرار دیا۔
ڈاکٹر غضنفر اقبال نے اپنی جوابی تقریر میں کہا ادب کے حوالے سے افسانہ ان کا پہلا عشق ہے انھوں نے یہ کتاب شکیب انصاری کی افسانوی حیثیت کو اہل گلبرگہ کے روبرو کرنے کےلیے مرتب کی ہے ۔
تقریب کے دیگر مہمانان خصوصی ڈاکٹر انیس صدیقی اور الحاج صادق کرمانی نے کتاب کی اشاعت پر مسرت کا اظہار کیا اور اس کو فال نیک قرار دیا۔
آزاد ڈگری کالج گلبرگہ کے پرنسپل محمد مدثر نے صدر تقریب مہمانان خصوصی واعزازی کی خدمت میں شال پیش کی ۔جناب محمد عرفان ثمین نے غضنفراقبال کو تہنیت پیش کی۔مولانا محمد مسیح اللہ کے قرات کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا ۔الحاج نوید انجم شاہد گرمٹکالی نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔تقریب کی نظامت جناب محمد جاوید اقبال صدیقی نے کی اور اظہار تشکر ڈاکٹر محسن احمد فراش نےادا کیا۔ تقریب میں گلبرگہ کے ادبا وشعرا اور دیگر حضرات شریک تھے۔

Latest Indian news

Popular Stories